BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 21 April, 2006, 13:31 GMT 18:31 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ممبئی: بسوں کی ہڑتال، زندگی مفلوج

ممبئی
ہڑتال سے عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے
ممبئی الیکٹرک سپلائی اینڈ ٹرانسپورٹ یا ’بی ای ایس ٹی‘ کے چوالیس ہزار ملازمین تنخواہ میں عبوری امداد، مہنگائی اور بھتہ بند کرنے کے خلاف غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال پر چلے گئے ہیں۔

ممبئی میں بسیں شہر کی لائف لائن سمجھی جاتی ہیں۔ کیونکہ وہ ٹرانسپورٹ کا سب سے بڑا ذریعہ ہیں اس لیے ہڑتال سے عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔

ڈیڑھ کروڑ کی آبادی والے اس شہر میں تقریبا چالیس سے پینتالیس لاکھ مسافر بی ای ایس ٹی کی بسوں سے سفر کرتے ہیں۔ ہڑتال سے کالج، دفاتر اور دیگر کام پر جانے والے لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بی ای ایس ٹی کے جنرل مینجر سوادھین چھتریہ نے بی بی سی کو بتایا کہ انہوں نے عوام کی سہولت کے لیے نجی بسوں کا سہارا لیا ہے جولوگوں کو ریلوے سٹیشن سے ان کی منزل تک پہنچانے کا کام کریں گی۔

ہڑتال سے دوکانیں بھی بند رہیں
بسوں کے نہ چلنے سے ٹرینوں میں کافی بھیڑ ہے اور ریل سے اترنے کے بعد منزل تک پہنچنے کے لیے مسافروں کو رکشہ اور ٹیکسیوں کا سہارا لینا پڑ رہا ہے۔

ایک مسافرتنویر خان کا کہنا تھا’ہم صرف چار ہزار روپیہ ماہانہ کماتے ہیں اس لیے بس کے علاوہ ٹیکسی میں سفر نہیں کر سکتے۔ اب کیا کریں میں پیدل ہی اپنی منزل کی طرف جا رہا ہوں۔ میرے پاس ٹیکسی میں جانے کے لیے پیسہ نہیں ہیں اور اگر مجھے ہڑتال کے بارے میں پہلے سے معلوم ہوتا تو میں گھر سے کام کے لیے نہیں نکلتا‘۔

میونسپل مزدور یونین کے لیڈر شرد راؤ نے بی بی سی بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور میونسپل انتظامیہ مزدوروں کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے۔

حکومت نے ’مہنگائی بھتہ‘ بند کر دیا ہے اور گزشتہ چار برسوں سے جو عبوری امداد کے نام پر رقم مل رہی تھی اسے بھی انہوں نے واپس لے لیا ہے۔

ہڑتال سے سکول جانے والے بچوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا

اب کہا جارہا ہے کہ ہر مزدور کی تنخواہ سے چار برسوں کا وہ پیسہ واپس لیا جائے گا جو ان کے خیال میں ان کی تنخواہ میں زیادہ دے دیا گیا تھا۔

گزشتہ برس ’بی ای ایس ٹی‘ کے ملازمین کی تنخواہ پر نظر ثانی کے لیے ایک تین رکنی کمیٹی بنائی گئی تھی۔

ملازمین کو یقین تھا کہ اس کمیٹی کی رپورٹ سے ان کی تنخواہ میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے لیکن فیصلہ ان کی امیدوں کے برعکس آیا اور کہا گیا کہ جو تنخواہوں پردی جارہی تھیں وہ زیادہ تھیں اس لیے ان کی تنخواہوں سے پیسے کاٹے جائیں گے۔

شرد راؤ نے اس پورے معاملہ کو ریاستی وزیرمحصولات نارائن رانے کی سازش قرار دیا۔

ممبئی کے لوگ ہڑتال سے پریشان ہیں

دوسری جانب حکومت نے میونسپل ملازمین کو ہڑتال پر جانے سے منع کیا
ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اگر ملازمین ہڑتال پر گئے تو ان پر انتہائی ضروری خدمات کا قانون نافذ کر دیا جائے گا جس کے تحت وہ ہڑتال نہیں کر سکتے اور ہڑتالی ملازمین کو جیل جانا پڑ سکتا ہے۔

ممبئی ہندوستان کا سب سے اہم صنعتی شہر ہے اور اس ہڑتال سے تجارتی سطح پر بھی کروڑوں کا نقصان ہونے کا اندیشہ ہے۔

اسی بارے میں
ہڑتال تیسرے روز بھی جاری
03 February, 2006 | انڈیا
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد