ایئرپورٹ ملازمین کی ہڑتال ختم | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے ایئر پورٹس پر تین دن جاری رہنے والی ہڑتال بالآخر ختم ہوگئی ہے۔ یہ ملازمین بھارت کے دو بڑے ہوائی اڈوں کی جدیدکاری کے لئے انہیں نجی کمپنیوں کے حوالے کرنے کے حکومتی فیصلے کے خلاف بدھ سے ہڑتال پر تھے۔ ہوائی اڈوں کے ملازمین کی یونین کی نمائندگی کرنے والے ایم کے گھوشال نے بتایا کہ ’حکومت کی طرف سے شہری ہوا بازی کے وزیر پرفل پٹیل نے اس بات کا یقین دلایا ہے کہ مستقبل میں ایئر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا کے کسی بھی ملازم کی نوکری خطرے میں نہیں ہوگی۔ حکومت کے اس بیان کی بنیاد پر ہی ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے‘۔ گھوشال نے یہ بھی بتایا کہ شہری ہوابازی کے وزير نے یہ بھی کہا ہے کہ ایئر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا کے ملازمین کی طرف سے نجکاری کے لئے جو متبادل تجاویز پیش کی گئی ہیں اس پر تینوں پارٹیوں کی ایک کمیٹی صلاح مشورہ کرے گی ۔ تین پارٹیوں میں ایئر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا کے ملازمین ، ٹریڈ یونین اور شہری ہوا بازی کے وزیر شامل ہوں گے۔ ہڑتال کی حامی بائيں بازو کی جماعتوں کا کہنا ہے کہ ہوائی اڈوں کو ایئر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا کے بجائے نجی کمپنیوں کے حوالے کرنے کے حکومتی فیصلے کے خلاف ان کی مہم جاری رہے گی۔ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے رہنما گروداس گپتا کہ کہنا تھا کہ ’مرکزی حکومت جس طرح سے آہستہ اہستہ تمام شعبہ میں نجکاری کر نے کا فیصلا کر رہی ہے اس کے خلاف ہماری مہم جاری رہے گی اور اب ہم لوگ یہ معاملہ پارلیمنٹ میں سب کے سامنے رکھیں گے‘۔ ایئر پورٹ ملازمین کی گزشتہ تین روز سے جاری ملک گیر ہڑتال کی وجہ سے ملک کے تقریبا سبھی ہوائی اڈوں پر گندگی کے ڈھیر جمع ہو گئے ہیں اور ٹوائلٹس گندے پڑے ہوئے ہیں۔ بھارت میں دو بڑے ہوائي اڈوں کی جدید کاری کا کام دو نجی کمپنیوں کو دینے کے فیصلے کے بعد ہوائی اڈوں کے تقریباً بیس ہزار ملازمین نے بدھ کو ہڑتال کا اعلان کردیا تھا۔ شہری ہوا بازی کی وزارت کے فیصلے کے مطابق دِلّی کے ہوائی اڈے کا کام بھارت اور ایک جرمن کمپنی کے ایک کنسورشیم جی ایم آر فرا پورٹ کرے گا اور ممبئی ہوائی اڈے کا کام جنوبی افریقہ اور بھارت کے کنسورشیم جی وی کے ایئر پورٹس کی نگرانی میں مکمل کیا جائے گا۔ | اسی بارے میں ’ہوائی اڈوں کی جدید کاری ہوگی ‘03 February, 2006 | انڈیا ہڑتال تیسرے روز بھی جاری 03 February, 2006 | انڈیا ہڑتال دوسرے دن بھی جاری02 February, 2006 | انڈیا بیس ہزار بھارتی ملازمین کی ہڑتال 01 February, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||