ہڑتال دوسرے دن بھی جاری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہوائی اڈوں کی نجکاری کے حکومتی فیصلے کے خلاف ہوائی اڈوں کے ملازمین کی ہڑتال جمعرات کو بھی جاری ہے۔ اس ہڑتال کے بارے میں دلی ہائی کورٹ نے ہوائی اڈوں کے ملازمین کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنا احتجاج ایک دائرے تک محدور رکھیں۔ اس کے علاوہ عدالت نے پورے بھارت میں انہیں ہوائی اڈوں کے داخلے کے دروازوں سے تقریبا 500 میٹر پرمظاہرے کرنے کا حکم دیا ہے۔ ہوائی اڈوں کے ملازمین کی ہڑتال کے دوسرے دن دلی، ممبـئی اور کلکتہ کے ہوائی اڈوں پر پروازوں کی آمد و رفت میں غیرمعمولی اثر ہی نظر آيا ہے۔ ملازمین کا احتجاج تو جاری تھا لیکن پروازوں کی آمد و رفت کوئی متاثر نظر نہیں آرہی تھی۔ زیادہ تر پروازیں طے شدہ وقت پر ہی تھیں۔ ملازمین کے احتجاج کے مدنظر ہوائی اڈے پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ احتجاج کے طور پر کئی ملازمین نے کوڑا سڑک پر لا کر ڈال دیا تھا اور مظاہرین نے سڑک جام کر رکھی تھی جس کی وجہ سے مسافروں کو پیدل چل کر ہوائی اڈے کے اندر داخل ہونا پڑ رہا تھا۔ ادھر کلکتہ میں بدھ کے برعکس جمعرات کو ماحول کافی پرسکون نظر آیا۔ پروازوں کی شروعات ہوئی لیکن حکام نے مسافروں کو کم سامان کے ساتھ سفر کرنے کی صلاح دی۔ کلکتہ ائرپورٹ اتھارٹی کے مقامی ڈائریکٹر ڈی کے مونگا کا کہنا تھا کہ’اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ملازمین کی غیرموجودگی میں ہوائی اڈے کا نظام چلانے میں دشواریاں پیش آرہی ہے‘۔
اسی طرح ممبئی ہوائی اڈے پر بھی ہوائی اڈوں کے ملازمین کی ہڑتال تو جاری تھی لیکن ماحول پرامن نظر آرہا تھا۔ ملازمین کی ہڑتال کے دوران ہوائی اڈوں کی نج کاری کے لیے بولی لگانے والی ایک نجی کمپنی ریلائنس گرپ نے دلی ہائی کورٹ میں ایک مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ کمپنی کے ترجمان کے مطابق ٹینڈر کی بولی غیر قانونی طریقہ سے کھولی گئی ہے۔ دلی اور ممبئی دونوں ہوائی اڈوں کے لیے ریلائنس گروپ نے سب سے زیادہ اونچی بولی لگائی تھی اس کے باوجود یہ ٹینڈر جی وی کے اور جی وی آر کے کنسورشیم کو دیا گیا۔ پیر کے روز شہری ہوا بازی کی وزارت نے بھارت کے دو بڑے ہوائی اڈوں کی نج کاری کے لیے اس کی نجکاری کرنے کے فیصلے پرعمل کرتے ہوئے دو نجی کمپنیوں کے کنسورشیم کا اعلان کر دیا تھا۔ دلی ہوائی اڈے کی جدید کاری کی ذمہ داری ہند۔ جرمن کنسورشیم جی ایم آر کو دے دی گئی تھی جبکہ ممبئی ہوائی اڈا ہند۔جنوبی افریقہ کے کنسورشیم جی وی کے کو سونپی گئی تھی۔ حکومت کے اس فیصلے کے خلاف ائر پورٹ اتھارٹی آف انڈيا کے ملازمین نے ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ ان ملازمین کے مطابق حکومت ہوائی اڈّوں کی نج کاری کے نام ہوائی اڈوں کی نجکاری کر رہی ہے۔ | اسی بارے میں بینک ملازمین کی احتجاجی ہڑتال22 March, 2005 | انڈیا ممبئی میں بسوں کی ہڑتال11 March, 2005 | انڈیا بھارت: ہڑتال سے زندگی متاثر29 September, 2005 | انڈیا اقتصادی اصلاحات: بھارت میں ہڑتال29 September, 2005 | انڈیا بھارت: ہڑتال سے ٹویوٹا کا پلانٹ بند09 January, 2006 | انڈیا ’جیل جاؤ گئے یا ہڑتال ختم کرو گے‘21 January, 2006 | انڈیا بیس ہزار بھارتی ملازمین کی ہڑتال 01 February, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||