اقتصادی اصلاحات: بھارت میں ہڑتال | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بائیں بازو کی جماعتوں سے منسلک ٹریڈ یونینوں نے سرکاری کمپنیوں کے لاکھوں ملازمین سے جمعرات کو ہڑتال کرنے کی اپیل کی ہے۔ ٹریڈ یونینوں نے ہڑتال کی اپیل حکومت کی اقتصادی اصلاحات کے خلاف جس میں سرکاری کمپنیوں کی نجی شعبے میں فروخت بھی شامل ہے، احتجاج کے طور پر دی ہے۔ ہڑتال میں شامل ایک ٹریریڈ یونین کے سیکریٹری جنرل نے بی بی سی کو بتایا کہ انہیں توقع ہے کہ بھارت کے تمام ہوائی اڈوں پر پروازیں معطل ہو جائیں گی جبکہ حکومت کا کہنا ہے انہوں نے اس صورت حال سے نبٹنے کے لیے فضائیہ اور بحریہ کی مدد حاصل کر لی ہے تاکہ ہوائی اڈوں اور بندرگاہوں پر زندگی معطل نہ ہو۔ کیمونسٹ جماعتیں جو حکمران کانگرس کے ساتھ سرکاری اتحاد میں شامل ہیں اس ہڑتال کی حمایت کر رہی ہیں۔ ٹریڈ یونین نے کہا ہے اس ہڑتال کا فیکٹریوں، بینکوں اور ریلوے پر شدید اثر پڑے گا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||