BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 11 March, 2005, 14:03 GMT 19:03 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ممبئی میں بسوں کی ہڑتال
پینتالیس لاکھ شہری روزآنہ بسوں میں سفر کرتے ہیں
پینتالیس لاکھ شہری روزآنہ بسوں میں سفر کرتے ہیں
بھارت کے تجارتی دارالحکومت ممبئی میں جمعہ کو بسوں کی ہڑتال کی وجہ سے لاکھوں شہریوں کو سفر کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ممبئی مونسپل کارپوریشن کی تین ہزار چار سو بسیں ہڑتال کی وجہ سے بند رہیں جس کی وجہ سے مسافروں سارا دن سفری مشکلات سے دوچار رہے۔

اس دوران شہر میں پولیس اور ٹرانسپورٹ ورکروں کے درمیان معمولی جھڑپوں کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ٹرانسپورٹ ورکز بہتر تنخواہوں اور مراعات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

مونسپل کارپوریشن کی بسوں پر روز آنہ تقریباً پینتالیس لاکھ مسافروں سفر کرتے ہیں۔

شہر میں جب بسوں کی ہڑتال ہو جاتی ہے تو بہت سے لوگوں کو ٹرینوں سے سفر کرنا پڑتا ہے یا پھر ان کو ٹیکسیوں کا سہارا لینا پڑتا ہے۔

ان لوگوں زیادہ مشکلات درپیش آتی ہیں جو شہر کے ایسے حصوں میں رہتے ہیں جہاں ٹرین کی سہولت دستیاب نہیں ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ہڑتالی کارکنوں نے شہر میں کم از کم سترہ جگہوں پر ہڑتال کرانے کی کوشش کی اور پرتشدد طریقے اپنائے۔

ایک اندازے کے مطابق چوالیس ہزار کارکن جمعہ کو کام پر نہیں آئے۔ ہڑتالی کارکنوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنے مطالبات پورے ہونے تک احتجاج جاری رکھیں گے۔

کارکنوں نے حکومت کے ساتھ تنخواہ میں اضافے کے لیے ہونے والے مذاکرات کے بعد ہڑتال کی اپیل کی تھی۔

ممبئی شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ کا نظام پورے ملک سے بہتر ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد