ممبئی کے ہڑتالی ڈاکٹر معطل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ممبئی کی انتظامیہ نے ہڑتال پرگئے کئی سو ڈاکٹروں کو چھ ماہ کے لیے معطل کردیا ہے۔ سرکاری ہسپتالوں کے جونیئر ڈاکٹر اپنے ایک ساتھی کے ساتھ بدسلوکی کے سبب گزشتہ ایک ہفتے سے ہڑتال پر ہیں اور حکومت کی بارہا اپیلوں کے باوجود وہ کام پر واپس نہیں آئےتھے۔ گزشتہ روز انتظامیہ نے ہڑتالی ڈاکٹروں کو خبردار کیا تھا کہ اگر وہ کام پر واپس نہیں آئے تو انکے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔ مہاراشٹرایسو سی ایشین آف ریزیڈنٹ ڈاکٹرز کے ترجمان شری کانت پنڈت نے کہا ہے کہ میونسپل کارپوریشن نے ساڑھے چار سو ڈاکٹروں کی رجسٹریشن کو آئندہ چھ ماہ کے لیے ختم کردیا ہے۔ جونیئر ڈاکٹروں کے رجسٹریشن کے خاتمے کا مطلب یہ ہے کہ وہ اس مدت میں نہ تو اپنے میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں تعلیم حاصل کرسکتے ہیں اور نہ ہی وہ ڈاکٹری پیشے کی پریکٹس کر سکتے ہیں۔ ہڑتال میں زیادہ تر ایسے جونیئر ڈاکٹر شامل ہیں جو مختلف میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں اعلی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ گزشتہ ہفتے ایک مریض کے بعض لواحقین نے ایک ڈاکٹر کے ساتھ ہاتھا پائی کی تھی جس کے خلاف بطور احتجاج ہڑتال شروع کی گئی تھی لیکن اب وہ تنخواہوں میں اضافے اور بہتر حفاظتی بند وبست کا مطالبہ کرہے ہیں۔ ڈاکٹر پنڈت کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر اس وقت تک ہڑتال جاری رکھیں گے جب تک انکے مطالبات پورے نہیں ہوجاتے اور حکومت انہیں تحریری طور پر یقین نہیں دلادیتی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اسکے لیے بھوک ہڑتال بھی کر سکتے ہیں۔ | اسی بارے میں ممبئی، ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری01 March, 2006 | انڈیا ممبئی میں بسوں کی ہڑتال11 March, 2005 | انڈیا ممبئی وبائی بخار کی لپیٹ میں11 August, 2005 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||