BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 08 June, 2008, 11:55 GMT 16:55 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انتخابی مہم کا آغاز، مایاوتی کی سیاسی مایا

کانگریس کا انتخابی نشان
ملک کی اہم سیاسی جماعتیں ابھی سے ہی انتخابی مہم میں مصروف ہوگئی ہیں
انتخابی مہم کا آغاز

ہندوستان میں اگر پارلیمانی انتخابات اپنے وقت پر ہوتے ہیں تو ان میں ابھی کم از کم دس مہینے باقی ہيں لیکن یہ ہندوستان کی پارلیمانی تاریخ میں شاید پہلا موقع ہے جب ملک کی اہم سیاسی جماعتیں ابھی سے ہی انتخابی مہم میں مصروف ہوگئی ہوں۔

اس برس دلی سمیت کئی اہم صوبوں میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ ان صوبائي انتخابات کے ساتھ ساتھ قومی جماعتوں نے باضابطہ طور پر پارلیمانی انتخابات کی تیاریوں کا اعلان کردیا ہے۔ کانگریس نے وزیر دفاع اے کے انٹونی کی قیادت میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو پارلیمنٹ کے ممکنہ امیدواروں کی ایک فہرست جلد ہی کانگریس قیادت کو پیش کرنے والی ہے۔

ادھر حزب اختلاف کی جماعت بی جے پی آئندہ ڈیڑھ مہینے میں پارلیمانی انتخابات کے لیے اپنے دو سو امیدواروں کی فہرست جاری کرنے والی ہے۔ کرناٹک میں جیت کے بعد بی جے پی کے حوصلے بہت بلند ہيں۔ کرناٹک میں جیت کے بعد بی بے پی نے دعوٰی کیا ہے کہ اب وہ اور اس کے اتحادی کانگریس سے زیادہ صوبوں میں برسرِاقتدار ہیں۔

اکتوبر نومبر میں چھتیس گڑھ، دلی، راجستھان اور مدھیہ پردیش سمیت کئي ریاستوں میں انتخابات ہونے والے ہيں اور مختلف جائزوں کے مطابق ان سبھی ریاستوں میں بی جے پی کی حالت بہتر نظر آتی ہے۔

مایاوتی کی سیاسی مایا

مایاوتی
مایاوتی اترپردیش کی وزیر اعلی ہيں اور ملک میں اس وقت دلت کی سب سے بڑی لیڈر ہيں
اترپردیش کی وزیر اعلی مایاوتی جدید ہندوستان کے مشاق سیاست دانوں میں سے ایک ہيں۔ یو پی میں اپنی طاقت پر اقتدار میں آنے کے بعد کانگریس سے ان کے تعلقات خراب ہوتے گئے۔ کانگریس نے بھی موقع دیکھ کر ان کے حریف ملائم سنگھ یادو سے رابطے بڑھانے شروع کیے۔ ابھی کانگریس اور ملائم کے درمیان رابطوں کا سلسلہ ابتدائي مرحلے میں ہی تھا کہ مایاوتی نے ایسی سیاسی چال چلی کہ کانگریس کے پالیسی ساز سکتے میں ہيں۔

مایاوتی نےگزشتہ دنوں اپنے بدترین سیاسی دشمن ملائم سنگھ کو ایک اجلاس میں شرکت کی دعوت دی اور ملائم سنگھ اپنے کئی سینئر رفیقوں کے ساتھ اس اجلاس میں شریک ہوئے۔ مایاوتی اور ملائم سنگھ کے درمیان گزشتہ تیرہ برس ميں یہ پہلی براہ راست ملاقات تھی۔

اس ملاقات کے بعد دونوں سیاسی جماعتیں میں کچھ قربت کے اشارے ملے ہيں۔ اگر بات مزید آگے بڑھتی ہے تو یہ کانگریس کے لیے آئندہ پارلیمانی انتخابات میں اچھا شگون نہيں ہے۔

اروناچل پردیش کے بعد سکم پر چین کی نظر

ہند و چین علم
اس کچھ عرصے ميں ہندوچین کے تجارتی تعلقات بہتر ہوئے ہيں
ہندوستان اور چین کے درمیان گزشتہ چند مہینوں سے سرحدی تنازعہ وقتاً فوقتاً سامنے آتا رہا ہے۔ گذشتہ دنوں وزیر خارجہ برنب مکھرجی چین کے دورے پر گئے۔ یہ دورہ یک ایسے وقت میں ہوا ہے جب ہندوستان نے اولمپک مشعل کی ریلے کے دوران تبتی پناہ گزینوں کے احتجاج و مظاہروں کو موثر طریقےس سے روکا اور چین کے تباہ کن زلزلے کے متاثرین کے لیے ایک بڑی رقم بطور امداد دی۔

ہندوستان کو امید تھی کہ ان اقدامات سے تعلقات میں مزید بہتری آئے گيلیکن جب پرنب مکھرجی اپنے چینی ہم منصب سے بیجنگ میں ملے تو انہوں نے سکم کا سوال اٹھایا اور انہيں بتایا کہ اس کے بعض علاقے 1890 سے چین کے زیر انتظام رہے ہيں۔

پرنب مکھرجی نے اس دعوے پر کو‏ئي تبصرہ نہیں کیا لیکن یہ کہا کہ معاملات خارجہ سیکرٹری بات چیت میں اٹھائے جائیں گے۔ چین پچھلے کچھ عرصے سے اروناچل اور سکم کے بعض علاقوں پر اپنے دعوے کا اعادہ کرتا آیا ہے۔

جیلوں کی جگہ اصلاحی مرکز

تہاڑ جیل
ہندوستان میں جیلوں کی حالت نہایت خراب ہے
ہندوستان میں جلد ہی تمام جیلیں شہروں کی حدود سے نواحی علاقوں میں منتقل کر دی جائيں گی اور ان جیلوں کو جیل نہيں بلکہ اصلاحی گھر کہا جائے گا۔

مرکزی وزارت داخلہ جیلوں میں اصلاح کا ایک وسیع منصوبہ تیار کیا ہے جس کے تحت ملک کی 1300 جیلوں کواقوام متحدہ کے طے کردہ معیار کے مطابق بنایا جائے گا۔ اس وقت بیشتر جیلوں میں طے شدہ تقریبا تین گناہ زیادہ قیدی رہ رہے ہیں۔

چار ہزار کروڑ روپے کی نئی قومی پالیسی کے تحت مزید دو سو جیلیں بنائی جائیں گی۔ آئندہ برس محکمہ جیل محکمہ اصلاحی خدمات کے نام سے جانا جائے گا۔ نئی جیلوں میں ویڈیو کانفرنسنگ کا انتظام ہوگا، وہاں کلوز سرکٹ کیمرے لگے ہوں گے اور قیدیوں کو آرام دہ گدے فراہم کیے جائیں گے۔

نئی پالیسی کا مقصد قیدیوں کی اصلاح کرکے انہیں الگ قانون کا احترام کرنے والا جسمانی اور ذہنی طور پر توانا شہری بنانا ہے۔ اس پروگرام کو جلدی ہی کابینہ کی منظوری کے لیے پیش کیا جانے والا ہے۔

بدلتا موسم
اپریل کے وسط سے پنجاب اور ہریانہ سے لے کر دلی، راجستھال، مدھیہ پردیش، اترپردیش اور بہار تک گرم لو کی زد میں ہوتےتھے۔ مئی اور جون شمالی ہندوستان میں سخت ترین موسم ہوا کرتے تھے۔ لیکن گزشتہ تین برس سے اس خطے میں نہ تو لو چل رہی ہے اور نہ ہی شدید گرمی ہوئی ہے۔ پارہ جیسے ہی دو تین دنوں تک اوپر چڑھتا ہے اور بارش ہوجاتی ہے۔

مئی میں دلی اور اطراف کے صوبوں میں گرمی کا کوئی خاص اثر نہیں رہا۔ دلی میں تو اتنی بارش ہوئی ہے کہ کئی دہائیوں میں اتنی بارش نہیں ہوئی۔ جون کا پہلا ہفتہ بھی بارش کے ساتھ شروع ہوا۔ جون کے موسم میں اتنا خوشگوار موسم کبھی نہیں ہوتا تھا۔ ملک کے شمالی مشرقی علاقوں اور جنوب میں مون سون پہنچ چکا ہے۔ بارش ممبئی تک آگئی ہے۔اس بدلتے موسم میں شمال میں بارش اور آندھی سے آم اور لیچی کی فصل کو نقصان پہنچا ہے۔

دھماکےدلی ڈائری
بنگلہ دیشیوں کی مصیبت اور پی ایم کے دوست
بھابھا اٹامک سنٹردلی ڈائری
جوہری معاہدے پر بی جے پی کی مشکل
سپریم کورٹ آف انڈیادلی ڈائری
عدلیہ میں شفافیت پرزور، کم عمر میں شراب نوشی
منموہن سنگھدلی ڈائری
وزیراعظم کے طیارےکو خطرہ، اناج کی قلت نہيں
اڈوانی (فائل فوٹو)دلی ڈائری
ایل کے اڈوانی کی غلطیاں اور اجتماعی قبریں
ایل کے اڈوانی (فائل فوٹو)دلی ڈائری
اڈوانی کا سیاسی اخلاق، حادثوں کا ملک ہندوستان
 گجرات فسادات (فائل فوٹو)دلی ڈائری
بقول مودی گجرات کے مسلمانوں کے زخم بھرگئے
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد