BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 11 May, 2008, 11:11 GMT 16:11 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جوہری معاہدہ پر بی جے پی کی مشکل

بھابھا جوہری ریی ایکٹر
ہند امریکہ جوہری معاہدہ سیاسی اختلافات کا شکار ہے
جوہری معاہدے، اب حزب اختلاف کے لیے مصیبت
حزب اختلاف کی جماعت بھاریتہ جنتا پارٹی یعنی بی جے پی ہند امریکہ جوہری معاہدے کی شدت سےمخالفت کر رہی ہے۔ اب اس معاہدے کو حمتی شکل دینے میں محض دو مہینے بچے ہیں۔

لیکن اس اہم مرحلے پر بعض غیر متوقع حلقوں سے جوہری معاہدے کی حمایت میں بیانات آنے سے حزب اختلاف کے لیے مصیبت کھڑی ہوگئی ہیں۔ پہلے برجیش مشرا کی طرف سے معاہدے کی حمایت میں بیان آیا۔ مشرا سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کے قومی سلامتی کے مشیر تھے اور ابتدا میں انہوں نے معاہدے کی مخالفت کی تھی۔

گذشتہ دنوں سابق صدر اے پی جے عبدالکلام نے جوہری معاہدے کی حمایت کی۔ دونوں ہی سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی اور بی جے پی سے قریب سمجھے جاتے ہیں۔ ان کی حمایت کے بعد بی جے پی نے کہا ہے کہ وہ ان کی ذاتی رائے ہے اور وہ معاہدے کی مخالفت پر قائم ہے۔

فضائیہ کے بعد بحریہ کی جدیدکاری

چین کی بحریہ کی بڑھتی ہوئی طاقت اور خطے میں جنگی جہازوں اور آبدوزوں کی بڑھتی ہوئی اہمیت کے سبب ہندوستان نے مزید چھ جدید آبدوز خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بحریہ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ان آبدوزوں کے لیے جلد ہی ٹیندر جاری کیے جائیں گے۔مزگاؤں کے بندرگاؤں پر فرانسسی ساخت کی چھ آبدوزیں تیاری کے مراحل میں ہیں۔

بحریہ کے مطابق ہندوستان طیارہ بردار جنگی جہازوں اور آبدوزوں سمیت سمندر میں کم از کم 160 جہازوں کا بیڑا کھڑا کرنا چاہتا ہے۔

بجلی کی کٹوتی سے فسادات

ہندوستان میں دلی جیسے بڑوں شہروں میں بھی بجلی کی کٹوتی کی جاتی ہے
گزشتہ دنوں دلی اور پڑوسی شہر گڑگاؤں میں دو مقامات پر بجلی جانے سے فسادات ہوئے۔

دلی کے مکھرجی نگر میں کسی خرابی کے سبب بجلی آٹھ گھنٹے تک گل رہی۔ علاقے کے لوگ برہم ہوگئے اور مقامی بجلی دفاتر پر حملہ کر دیا۔

اسی طرح گڑگاؤں کے بادشاہ پور گاؤں میں پندرہ گھنٹے تک بجلی غائب رہنے کے بعد گاؤں والوں نے بجلی کے دفتر پر حملہ کردیا اور وہاں فوجی اہلکاروں کی پٹائی کی اور مشینوں کو نقصان پہنچایا۔

گرمی کے دنوں میں بجلی کی مانگ کافی بڑھ جاتی ہے اور دلی اور گڑگاؤں جیسے شہروں میں اکثر بجلی چلی جاتی ہے۔ گزشتہ چند برسوں میں صورتحال میں کچھ بہتری آئی ہے لیکن اب بھی بعض علاقوں میں بجلی کی کٹوتی ہوتی ہے۔

کشمیر پنڈتوں کے لیے سولہ ارب کا پیکچ

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں علیحدگی پسندی کی تحریک کے دوران ہزاروں پنڈتوں کو وادی میں اپنا گھر بار چھوڑ کر جموں اور دوسری ریاستوں میں منتقل ہونا پڑا تھا۔

تقریباً اٹھارہ برس گزارنےکے بعد حکومت نے ان کی آباد کاری کے لیے ایک وسیع منصوبہ تیار کیا ہے۔

مفاد عامہ کی ایک عذرداری کے جواب میں حکومت نے گزشتہ دنوں سپریم کورٹ کو بتایا کہ پنڈتوں کی واپسی اور ان کی ملکی آبادی کے لیے تقریباً 16 ارب کروڑ روپے کا ایک منصوبہ بنایا گیا ہے۔ اس سے تقریباً آٹھ ارب روپے پنڈتوں کے تباہ شدہ مکانوں اور دیگر عمارتوں کی مرمت اور تعمیر پر خرچ کیے جائیں گے۔

ہند پاک بات چیت کی تیاری

ہندو پاک علم
پاکستان میں نئی حکومت کی تشکیل کے بعد وزراء خارجہ کی سطح یہ پہلی بات چیت ہوگی

21 مئی کو اسلام آباد میں وزیر خارجہ پرنب مکھرجی اور ان کے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی کمپوزٹ ڈائیلاگ دوبارہ شروع کرنے والے ہیں۔ وزارت خارجہ سے اس طرح کے اشارے مل رہے ہیں کہ ہندوستان اس بات چیت میں سری نگر، مظفر آباد اور پونچھ سیالکوٹ بس سروس کو پندرہ روز کے بجائے ہفتہ وار کرنے کی تجوير رکھے گا۔ اس طرح کی بھی خبریں مل رہی ہیں کہ ہندوستان کی طرف سے جموں، سیالکوٹ کرگل سکارڈو اور ترتک سیاری راستوں کو بھی مرحلہ وار طریقہ سے کھولنے کی تجویز پیش کی جائے گی۔

ان تجاویز کو گراؤنڈ پر تفصیلی شکل دینے کے لیے سابق خارجہ سیکرٹری شیام سرن کو کشمیر بھیجاگیا ہے وہ وادی میں ایک ہفتہ قیام کریں گے اور ان تمام پہلوؤں پر ایک تفصیلی رپورٹ تیار کرے گی۔

اب اساتذہ کا امتحان

ابھی تک تو ٹیچر ہی طلبہ کا امتحان لیا کرتے تھے لیکن اب وہ زمانہ آگیا ہے جب طلبہ اپنے ٹیچر کا امتحان لیا کريں گے۔

گذشتہ دنوں لکھنؤ یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے اعلان کیا کہ یونیورسٹی کے پوسٹ گریجویٹ کورسز کے تمام ٹیچرز کی کارکردگی کا جائزہ ان کے طلبہ لیں گے۔ یہی نہیں اگر جائزے میں ان کی کارکردگی خراب پائی گئی تو انہیں اس کی سزا بھی ملے گی۔

ٹیچروں کی کارکردگی کا طلبہ کے ذریعے جائزے کا عمل آئی آئی ٹی اور آئی آئی ایم جیسے سرکردہ تعلیمی اداروں میں پہلے ہی موجود ہے۔ لکھنو یونیورسٹی میں اگر تجربہ کامیاب رہا وہ انڈر گریجویٹ ٹیچرز پر بھی نافذ کیا جائے گا۔

سپریم کورٹ آف انڈیادلی ڈائری
عدلیہ میں شفافیت پرزور، کم عمر میں شراب نوشی
منموہن سنگھدلی ڈائری
وزیراعظم کے طیارےکو خطرہ، اناج کی قلت نہيں
اڈوانی (فائل فوٹو)دلی ڈائری
ایل کے اڈوانی کی غلطیاں اور اجتماعی قبریں
ایل کے اڈوانی (فائل فوٹو)دلی ڈائری
اڈوانی کا سیاسی اخلاق، حادثوں کا ملک ہندوستان
 گجرات فسادات (فائل فوٹو)دلی ڈائری
بقول مودی گجرات کے مسلمانوں کے زخم بھرگئے
سمجھوتہ دھماکہ ، فائل فوٹودلی ڈائری
سمجھوتہ کی برسی اور پاک انتخابات کی کوریج
فائل فوٹودلی ڈائری
سست رو معیشت اور دہشتگردی کا خطرہ
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد