ممبئی دھماکے، پانچ کو قید بامشقت | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ممئبی میں ہونے والے سن انیس سو ترانوے بم دھماکوں کی خصوصی عدالت نے کسٹم قوانین کے تحت مجرم قرار دیے گئے پانچ افراد کو تین سال قید بامشقت اور پچیس ہزار روپیہ فی کس جرمانہ کی سزا سنائی۔ تقریبا چودہ برسوں بعد ٹاڈا عدالت نے جمعہ کے روز سے بم دھماکے کےسو مجرمین کو سزا سنانے کا عمل شروع کر دیا۔ خصوصی جج پرمود دتاتریہ کوڈے نے مجرم رشید الوارے، شاہ جہاں شیخ دھرے، عباس داؤد شیخ دھرے، یشونت بھوئینکر اور شریف خان عباس ادھیکاری کو کسٹم قانون کے تحت تین سال قید بامشقت اور فی کس پچیس ہزار روپیہ جرمانہ کی سزا سنائی۔ ان مجرمین میں سے رشید، شاہجہاں اور عباس اس بوٹ کے مالک تھے جس میں رائے گڑھ سے سمگل کیا ہوا اسلحہ اور آرڈی ایکس ساحل سے بندرگاہ پر اتارنے کے بجائے کسی خفیہ مقام تک لے جایا گیا تھا۔ اس کام میں ماہی گیر شریف اور یشونت نے ان کی مدد کی تھی۔
جج کوڈے نے کہا کہ انہوں نے مجرمین کی خستہ مالی حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے جرمانہ کی رقم ایک لاکھ روپے سے کم کر کے پچیس ہزار روپے کر دی ہے۔ مجرمین کی وکیل دفاع فرحانہ شاہ کا کہنا ہے کہ مجرم رشید اور شریف مقررہ سزا سے زیادہ سزا جیل میں کاٹ چکے ہیں اس لیے جرمانہ کی رقم ادا کرنے کے بعد وہ بری ہو جائیں گے لیکن مجرم عباس یشونت اور شاہجہاں کو کچھ مہینے جیل میں ہی گزارنے ہوں گے۔ سزا پا چکے مجرمین کو پونے یا ناسک جیل بھیج دیا جائے گا۔ عدالت اب پیر کے روز چند اور مجرمین کی سزا کا اعلان کرے گی۔ عدالت پہلے کسٹم، پھر اسلحہ قانون اور بعد میں ٹاڈا کے تحت مجرم قرار دیے گئے مجرمین کو سزا سنائے گی۔ قیاس کیا جا رہا ہے کہ اٹھائیس یا انتیس مئی کو سنجے دت اور ان کے تین ساتھیوں کے بارے میں عدالت فیصلہ کرے گی کہ انہیں پروبیشن آف اووفینڈرز ایکٹ کے تحت رہا کیا جائے یا اسلحہ قانون کے تحت سزا سنائی جائے۔ انیس سو ترانوے بم دھماکے ممبئی کی تاریخ میں سب سے پہلے منظم انداز میں کیے گئے دھماکے تھے۔ان دھماکوں میں دو سو ستاون افراد ہلاک اور سات سو سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔ ملک کی سب سے بڑی تفتیشی ایجنسی سی بی آئی نے اس کی تحقیقات کی تھی اور ایک سو تئیس ملزمین کے خلاف چودہ برسوں سے مقدمہ چلا آ رہا تھا۔ سی بی آئی کے مطابق ان دھماکوں میں انڈرورلڈ شامل تھا۔ان دھماکوں کے مبینہ طور پر سازشی ذہن مافیا سرغنہ داؤد ابراہیم، ٹائیگر میمن، محمد ڈوسا، انور تھیبا اور جاوید چکنا سمیت کئی ملزمین ابھی بھی پولیس کی گرفت سے باہر ہیں۔ عدالت نے تیئس ملزمین کو بری کر دیا ہے۔ |
اسی بارے میں ممبئی میں دھماکے، 175 ہلاک11 July, 2006 | انڈیا ممبئی ریلوے اسٹیشن پر بم11 March, 2006 | انڈیا ممبئی دھماکے: سزاوں کا اعلان کل08 May, 2007 | انڈیا ’ممبئی پر حملہ‘ ناکام بنا دیا گیا29 June, 2004 | انڈیا ممبئی میں امریکی سینٹر کو خطرہ23 November, 2004 | انڈیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||