ریحانہ بستی والا بی بی سی اردو ڈاٹ کام، ممبئی |  |
 | | | اکشے نے جنم دن پر بیوی کو خوش کرنے کے لیے کھانا پکایا |
بیوی کی سالگرہ اکثر مردوں کا فارمولا ہے کہ اگر بیوی کو خوش رکھنا ہے تو سالگرہ منا کر اور تحائف دے کر خوش رکھا جا سکتا ہے لیکن کھلاڑی اکشے کمار نے ایک نیا فارمولا ایجاد کیا۔انہوں نےاپنی بیوی اور ساس کا من پسند کھانا پکا کر انہیں خوش کرنے کی کوشش کی۔شاید آپ سب جانتے ہی ہیں کہ اکشے کمار ایک اچھے باورچی بھی ہیں انہوں نے اپنی گجراتی ساس ڈمپل کپاڈیہ اور بیوی کے لیے گجراتی کھانے پکائے۔اس سے پہلے وہ اپنی بیوی ٹوئنکل کھنہ کو تین کروڑ روپے کی قیمتی کار دینا نہیں بھولے۔ عامر کا سرپرائز عامر بھلا کسی سے کیسے پیچھے رہ سکتے تھے لیکن ان کا انداز سب سے جدا تھا۔کرن کے ساتھ شادی کی سالگرہ کے موقع پرعامر نے کام کا بہانہ کیا اور چلے گئے۔ کرن اداس کہ عامر شادی کا دن بھی بھول گئے۔ لیکن کرن کو اس وقت حیرت انگیز جھٹکا لگا جب پتہ چلا کہ عامر نے پنچ گنی جانے کے لیے خصوصی طور پر کرن کے لیے ایک طیارہ بک کیا جو انہیں پنچ گنی لے گیا جہاں عامر اپنے فارم ہاؤس پر ان کے منتظر تھے۔ کیا آپ ہمیں بتا سکتے ہیں کہ یہ سارے فلمی شوہر اچانک کبھی کبھی اتنے’اچھے ‘ کیوں ہو جاتے ہیں؟  | | | آجکل عامر کی فلم گجھنی کے بہت چرچے ہیں |
آئی پی ایل میں تماشہ آپ کو یاد ہے آئی پی ایل کی وہ کم لباس پہنے پُرکشش لڑکیاں جو ہر چوکے اور چھکے پر ناچتی تھیں۔ اس پر تنازعہ بھی ہوئے تھے لیکن اب اس سے زیادہ چٹپٹی خبر یہ ہے کہ اکشے کمار، کرینہ کپور، امریتا ارورہ اور آفتاب شیودسانی میچ سے پہلے میدان پر رقص کریں گے؟ ارے بھئی خبر بالکل صحیح ہے۔ بیچارے ستارے، اپنی فلم کی تشہیر کے لیے کیا کیا کرنا پڑتا ہے۔ان کی فلم ’ کمبخت عشق ‘ مئی میں نمائش کے لیے پیش ہو رہی ہے اور اس سے اچھا پلیٹ فارم انہیں کہاں ملے گا! نئی مدھو بالا کہا جاتا ہے کہ بالی وڈ میں آج تک مدھو بالا کی طرح حسین ہیروئین نہیں آئی لیکن مدھو بالا کا کردار کرنے کے لیے تو کوئی ہیروئین آسکتی ہے۔ یہی کوشش ملن لوتھریا کر رہے ہیں۔  | | | مدھوبالا بننے کی دوڑ میں پرینکا کا نام بھی شامل ہے |
وہ فلم ’ ونس اپان اے ٹائم ان ممبئی‘ میں مدھو بالا کے کردار کو زندہ کرنا چاہتے ہیں اور اس کے لیے وہ قطرینہ کیف، کنگنا رناوت اور پرینکا چوپڑہ کے ناموں پر غور کر رہے ہیں۔ کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ ان میں سے کون سے ہیروئین مدھو بالا کے حسن کا جادو جگانے کی اہلیت رکھتی ہے؟ یہ کوئی جواز ہوا؟ ایشوریہ رائے کی سکریٹری کا کہنا ہے کہ ایش نے لوریئل کریم کا اشتہار کرنے سے خود انکار کیا تھا۔اس لیے اب ان کی جگہ سونم کپور کو لیا گیا ہے۔سکریٹری کا کہنا تھا کہ ایش رنگ روپ کے بھید بھاؤ کی بہت مخالف ہیں۔وہ یہ ماننے کے لیے تیار ہی نہیں ہیں کہ اب ایش کا چارم ختم ہو گیا اور کمپنی نے ایک نئے چہرے کو لانچ کیا ہے۔  | | | ایشوریہ کی جگہ نئے چہروں کی تلاش ہورہی ہے |
بے بی ایک بات آپ ہمیں بتائیے کہ اس سے پہلے آپ لکس صابن کا اشتہار ایک عرصہ سے کرتی آئی تھیں اور کیا وہ صابن رنگ روپ نکھارنے کی تشہیر نہیں کرتا تھا؟ ویسے کیا ہم دوسری بات آپ سے پوچھ سکتے ہیں کہ آخر نکشتر ڈائمنڈ کے لیے آپ کی جگہ اب قطرینہ کو لینے کے پیچھے کیا وجہ ہے؟ بے بی جتنی جلدی آپ سچائی کا سامنا کرنے کی ہمت کریں گی اتنا ہی آپ کے لیے اچھا ہے۔ سالگرہ پارٹی نہیں سلمان خان نے اس سال اپنی سالگرہ کا کوئی جشن نہیں منایا۔ وہ ابھی تک ممبئی حملوں میں ہلاک ہونے والوں کا غم منا رہے ہیں۔ صرف قریبی دوستوں نے ان کے گھر آکر انہیں مبارکبادی دی۔ لیکن ہاں عامر نے انہیں ایک حیرت انگیز تحفہ دیا جسے دیکھ کر سلمان دنگ رہ گئے۔ارے سلمان کیا ہم سب چونک گئے بات ہی ایسی تھی عامر نے سلمان کو اپنی بنائی ہوئی تصویریں دیں۔ دراصل سلمان نے عامر کو ان کی فلم گھجنی کے لیے دو پینٹنگ بنائی تھی اور اسے عامر کو بطور تحفہ دیا تھا۔ عامر نے بھی اس کا جواب اس طرح دیا۔ سشمیتا کی خواہش  | | | سشمیتا سین جھانسی کی رانی بننا چاہتی ہیں |
آخر کار سشمیتا سین کی دیرینہ خواہش پوری ہونے جا رہی ہے۔ جی ہاں سش بے بی کو ایک عرصہ سے رانی لکشمی بائی کا کردار کرنا تھا۔ وہ اس پر فلم بھی بنانے والی تھیں لیکن افسوس ان کا یہ پروجیکٹ آج تک ادھورا ہی ہے لیکن ان کی یہ خواہش اب کمل ہاسن پوری کرنے والے ہیں۔اب وہ اپنی تمل فلم میں ایک جنگجو عورت کے کردار میں سش بے بی کو لیں گے۔ چلیئے کیسے بھی تلوار چلانے کا موقع تو پردے پر اب ملےگا ہی پھر کردار کا نام چاہے کچھ بھی ہو؟ اودے امپاسیبل یش چوپڑہ کے بیٹے اودے چوپڑہ اپنے ڈوبتے فلمی کرئیر کو بچانے کے لیے اب ایک فلم بنائیں گے۔اس کی خاصیت یہ ہے کہ وہ اس فلم میں اداکاری کے ساتھ اس کی کہانی بھی لکھ رہے ہیں اور ان کے سامنے ہیروئین پرینکا چوپڑہ ہوں گی۔اودے کی اس فلم کا نام ’پیار امپاسیبل‘ ہوگا۔ اودے برائے مہربانی کہانی کو کسی اور کو لکھنے دیجئے۔ آپ کے پرانے ریکارڈ کو تو دیکھ کر لگتا ہے کہ کہیں اس فلم کو دیکھنے کے بعد ہمیں اسے ’ فلم امپاسیبل ‘ نہ کہنا پڑے۔ امیتابھ کا میک اوور  | | | امتیابھ بچن کا میک اوور ہوگا |
تقریبا پیتالیس برسوں سے فلموں میں کام کرنے والے نامور اداکار امیتابھ بچن کا اب میک اوور ہونے جا رہا ہے اور یہ میک اوور دو مرتبہ آسکر ایوارڈ جیت چکے میک اپ مین سٹیفن کرنے والے ہیں۔ آپ کو یاد ہے امیتابھ کے ساتھ بونے فلم چینی کم میں کام کیا تھا جی ہاں اسی فلم کے ہدایت کار بال کرشنن جنہیں پیار سے لوگ بالکی کہتے ہیں۔ وہ اب اپنی فلم’ پا ‘ میں امیتابھ کو ایک نیا لُک دینا چاہتے ہیں اور اسی لیے انہوں نے سٹیفن کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا۔ نئے سال کا جشن نیا سال دستک دے رہا ہو اور بالی وڈ ستارے اسے ان سنی کر دیا یہ کیسے ہو سکتا ہے۔ سیف اور کرینہ نے تو سب سے جدا اپنے طور پر خوشیاں منانے کا فیصلہ کیا ہے اس لیے وہ پہنچ گئے ہیں فرانس جہاں صرف ' ہم اور تم ' ہی رہیں گے لیکن سلمان خان کی پوری فیملی یعنی والد سلیم خان ان کی بیگم سلمی اور ہیلن ، سہیل اور ان کی بیوی، ارباز اور ملائکہ امریتا ارورہ وغیرہ سب دبئی جا رہے ہیں جہاں وہ ایک شو میں شریک ہوں گے لیکن فلم انڈسٹری کی کئی ہیروئین اور آٹم گرلز اس موقع کو کیش کرانے سے نہیں چوکی ہیں اور انہوں نے اگر ممبئی نہیں تو چین اور بنکاک کے ساتھ دبئی کے شوز میں رقص کر کے لاکھوں روپے کمانے کا طریقہ ڈھونڈھ ہی نکالا۔ |