فلم ’شعلے‘ کے خالق چل بسے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بالی وڈ کی مشہور سپر ہٹ فلم ’شعلے‘ کے خالق جی پی سپی کا منگل کی رات طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ سپی کا شمار بالی وڈ کے بہترین فلمسازوں میں ہوتا تھا۔ اس برس چودہ ستمبر کو انہوں نے اپنی زندگی کے ترانوے سال مکمل کیے تھے۔ انہوں نے بہت سی کامیاب فلمیں بنائیں لیکن انہیں فلم ’شعلے‘ کے پروڈیوسر کی حیثیت سے لافانی شہرت حاصل ہوئی۔ بھارتی فلمی صنعت میں جی پی سپی یعنی گوپال داس پریم چند سپی ایک قابل احترام شخصیت مانے جاتے تھے۔ فلم اینڈ ٹی وی پروڈیسرز گلڈ کے وہ کم سے کم تین دہائیوں تک چیئرمین ر ہے تھے۔ ان کی فلمی خدمات کے لیے انہیں دوبار فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گيا تھا۔ جی پی سپی کا جنم ایک امیر سندھی خاندان میں ہوا تھا اور انہوں نے اپنے کریئر کی شروعات تجارت سے کی تھی۔ پہلے انہوں نے قالین فروخت کیے پھر تعمیراتی بزنس شروع کیا۔ لیکن انہیں تسلی نہیں ہوئی اور ان کا تخلیقی ذہن انہیں فلمسازی کے شعبہ کی طرف لےگیا۔ سپی نے انیس سو پچپن میں اپنی پہلی کامیاب فلم ’مرین ڈرائیو‘ بنائی۔اس کے بعد پردیپ کمار، مینا کماری اور درگا کھوٹے جیسے بڑے اداکاروں کو ساتھ لے کر انہوں نے ’عدل جہانگیر‘ بنائی جو ایک کامیاب فلم تھی۔
سپی نے اپنے بیٹے رمیش سپی کو ساتھ لےکر ہیمامالنی، دھرمیندر اور سنجیو کمار کے ساتھ فلم سیتا اور گیتا بنائی۔ ڈمپل کپاڈیہ، کمل ہاسن اور رشی کپور کے ساتھ فلم ساگر بھی انہیں کی تخلیق ہے۔ انیس سو پچہتر میں بنی فلم’ شعلے‘ بالی وڈ کی سب سے کامیاب فلم بن کر ابھری۔ یہ ان کے بینر کے نیچے بنی ایک شاہکار فلم ہے جو بالی وڈ کی تاریخ کا حصہ بن چکی ہے۔ آج تک اس فلم کی کاپی کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔اس فلم کی ہدایت جی پی سپی کے بیٹے رمیش سپی نے دی تھی۔ سپی کا سفر یہیں نہیں تھما۔ انہوں نے شاہ رخ کے ساتھ کامیاب فلم ’راجو بن گیا جینٹلمین ‘ بنائی۔ تاہم ایسا نہیں تھا کہ انہیں ناکامی کا منہ نہ دیکھنا پڑا ہو۔ ان کی کئی فمیں فلاپ بھی ہوئیں۔ آتش اور زمانہ دیوانہ ان کی ناکام فلموں میں شمار کی جا سکتی ہیں۔ لیکن فلمیں بنانا سپی کے لیے ایک تجارت سے زیادہ ان کی فنی تشنگی کو پورا کرنے کا ذریعہ تھا۔ |
اسی بارے میں فلم شعلے کی دھوم ایک بار پھر19 August, 2004 | فن فنکار ’دل والے دلہنیا۔۔۔‘ کا ریکارڈ09 May, 2005 | فن فنکار ڈان اور شعلے دوبارہ بنیں گی10 July, 2005 | فن فنکار مالےگاؤں کی منفرد فلمیں26 August, 2006 | فن فنکار رامو کی ’شعلے‘ تنازعہ کا شکار04 July, 2007 | فن فنکار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||