رامو کی ’شعلے‘ تنازعہ کا شکار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بالی ووڈ کے فلم ساز رام گوپال ورما کی آنے والی نئی فلم ’ شعلے‘ تنازعہ کا شکار ہوگئی ہے اور اب ایسا لگتا ہے کہ اس فلم کی ریلیز میں تاخیر ہوسکتی ہے۔ رام گوپال ورما نے شاہکار فلم ’شعلے‘ کی ریمیک بنائی ہے جس کے کافی تذکرے ہوتے رہے ہیں۔ سپّی خاندان کے وارث اور خود کو شعلے فلم کا مالک بتانےوالے سچا سپّی نے’شعلے‘ فلم کے نام اور کرداروں میں تبدیلی کے خلاف دلی ہائي کورٹ میں مقدمہ دائر کیا ہے۔ یہ فلم تیرہ جولائی کو ریلیز ہونے والی ہے۔ سچا سپّی نےدلی ہائی کورٹ میں اصل فلم ’شعلے‘ کے حقوق پر دعویٰ کیا ہےاور کہاہے کہ مسٹر ورما نے وعدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نا صرف فلم کا نام بلکہ بعض اہم کردار بھی بدل دیئےہیں۔ سپّی کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ رام گوپال ورما نے اپنے ایک انٹرویو میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے فلم اور بعض اہم کرداروں کے نام تبدیل کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انٹرویو کے مطابق رام گوپال ورما کی شعلے کے بجائے اب اس کا نام ’رام گوپال ورما کی آگ‘ کر دیا گيا ہے اور ’گبّر سنگھ‘ اور ’بسنتی‘ کے کرداروں کے ناموں کو بالترتیب ’ببن سنگھ‘ اور ’گھنگرو‘ میں تبدیل کر دیا گيا ہے۔ سپّی کے وکلاء نے عدالت میں اپنے دعوؤں کے ثبوت میں ایک ویب سائٹ کی خبر اور مقامی نیوز چینل پر نشر ہونے والے رام گوپال ورما کے ایک انٹرویو کا حوالہ دیا۔ تاہم رام گوپال ورما کے وکلاء نے ایسے کسی انٹرویو سے لا علمی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا انہیں ایسی کسی تبدیلی کی جانکاری نہیں ہے۔ جسٹس گیتا متل نےمعاملے کی سماعت کے دوران کہا کہ یہ تنازعہ اسی صورت میں حل ہوسکتا ہے کہ جب فلم کے نام اور کردار کی تبدیلی کو خود سپی تسلیم کرلیں۔ دونوں جانب سے متضاد دعوؤں کے پیش نظر عدالت نے وکلاء سے کہا کہ وہ اپنے موکل سے مزيد جانکاری حاصل کر کے عدالت کو حقیت سے آگاہ کریں۔ رمیش سپّی نے ستّر کے عشرے میں فلم ’شعلے ‘ بنائی تھی جو بالی وڈ کی سب سے اہم فلموں میں سے ایک ہے۔ رام گوپال ورما نے ان سے اجازت لیکر اس کی ریمیک بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔ مسٹر ورما کی فلم تیار ہے لیکن فلم اور کرداروں کے نام کا تنازعہ ایک بار پھر سامنے آگیا ہے۔ اس تنازعہ کے بعد اب یہ سوال اٹھ کھڑا ہوا ہے کہ آیا رام گوپال ورما اپنی فلم وقت پر ریلیز کرپائیں گے یا نہیں۔ | اسی بارے میں ڈان اور شعلے دوبارہ بنیں گی10 July, 2005 | فن فنکار فلم شعلے کی دھوم ایک بار پھر19 August, 2004 | فن فنکار ’شعلے‘ اور ’ڈان‘ ہو بہو اور مختلف 08 July, 2005 | فن فنکار راموکی شعلے میں امیتابھ بنے گبر08 October, 2006 | فن فنکار لگے رہو رام گوپال ورما23 September, 2006 | فن فنکار بھارتی فلموں کے پاکستانی ’پارٹ ٹو‘12 October, 2004 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||