BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 08 October, 2006, 09:22 GMT 14:22 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
راموکی شعلے میں امیتابھ بنے گبر

امیتابھ
امیتابھ بچن کی ویلین بننے کی دیرینہ خواہش پوری ہو رہی ہے
فلم ساز رام گوپال ورما کی فلم ' رامو کی شعلے ' میں گبرسنگھ کیساہوگا؟ اس راز سے سنیچر کے روز پردہ اٹھ گیا۔ بالی وڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن اس فلم میں ڈاکو ' گبر ' کا کردار نبھا رہے ہیں۔

گبرسنگھ کے اس کردار کو تیس برس قبل مرحوم اداکار امجد خان نے نبھایا تھا۔امیتابھ بچن اس فلم میں آج کے ماڈرن ویلن ہیں اور فلم کی کہانی بھی شہری زندگی کی ہے لیکن رامو نے امیتابھ کو جو میک اپ دیا ہے وہ روایتی ویلن کا ہے۔ یسا کوئی گاؤں کا ڈاکو خطرناک چہرہ ، چہرے پر زخموں کے نشان اور خوفناک آنکھیں جبکہ پرانی فلم میں گبر کا چہرہ خوفناک نہیں تھا بلکہ امجد خان نے اپنے بھاری بھر کم جسم اور گونجدار آواز کے ذریعہ وہ دبدبہ پیدا کیا تھا جس سے جسم میں سنسنی پھیل جاتی ہے۔

اس فلم میں امیتابھ کو وہی جوتے دیئے گئے ہیں جو پرانی فلم میں گبر نے پہنے تھے لیکن اس میں گبر کے ہاتھ میں بیلٹ تھا جبکہ اس فلم کے گبر کے ہاتھ میں بچھو کی شکل کی چھڑی ہو گی۔

شعلے امجد خان کی پہلی فلم تھی اور اپنی پہلی ہی فلم میں گبر کا رول امجد کے پورے فلمی کریئر کا سب سے یادگار رول بن گیا۔ امجد خان کے بولے گئے مکالمے آج تاریخی مکالمے بن گئے ہیں۔

کیا اس فلم میں امیتابھ وہی انداز پیدا کر پائیں گے جو کبھی گبر نے کیا تھا یا کیا مکالمے اسے طرز کے ہوں گے؟ یہ اور ایسے کئی سوال ہیں جو لوگوں کے ذہن میں اٹھ رہے ہیں۔ اس فلم کو دوبارہ نہ بنانے کی حمایت کرنے والے بھی بہر حال یہ مانتے ہیں کہ اداکاری میں امیتابھ بچن کا مقابلہ کرنا مشکل ہے اور یہ بات انہوں نے اپنی سیکڑوں فلموں میں اداکاری کے ذریعہ ثابت کی ہے۔

 امیتابھ بچن اپنے اس رول اور گبر کے کردار سے بہت خوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ رامو نے مجھے اس فلم میں یہ کردار دے کر میری عزت افزائی اور دلی تمنا پوری کی ہے۔ امیت کہتے ہیں کہ انیس سو پچھتر میں جب رمیش سپی نے انہیں فلم کی کہانی سنائی تو انہوں نے فورا کہا کہ وہ گبر کا رول کرنا پسند کریں گے لیکن سپی نے انہیں وہ رول نہیں دیا
امیتابھ بچن اپنے اس رول اور گبر کے کردار سے بہت خوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ رامو نے مجھے اس فلم میں یہ کردار دے کر میری عزت افزائی اور دلی تمنا پوری کی ہے۔ امیت کہتے ہیں کہ انیس سو پچھتر میں جب رمیش سپی نے انہیں فلم کی کہانی سنائی تو انہوں نے فوراٰ کہا کہ وہ گبر کا رول کرنا پسند کریں گے لیکن سپی نے انہیں وہ رول نہیں دیا ۔ اب جب وہ 64 سال کے ہو چکے ہیں تو انہیں یہ رول ملا ہے اس لیئے وہ سمجھتے ہیں کہ ان پر کتنی ذمہ داری ہے اور وہ اس کردار کو جی کرلوگوں کی توقعات کو پورا کرنا چاہتے ہیں۔

امیتابھ نے کہا کہ گبر کا رول ان کے لیئے ایک چیلنج ہے اور انہوں نے اسے قبول کیا ہے۔ امیتابھ نےان دنوں کو یاد کیا جب وہ پرانی شعلے میں کام کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ امجد خان ان کے قریبی دوست بن گئے تھے۔ امیتابھ نےامجد خان کی اداکاری کی تعریف کی اور کہا کہ ان کا انداز اتنا نیا اور مکالمے اتنے اچھے تھےکہ آج بھی لوگوں کی زبان پر ہیں۔

رام گوپال ورما نے جب فلم شعلے بنانے کا اعلان کیا تب سے اس پربحث چھڑی ہے کہ کیا رامواس یادگار اور کامیاب ترین فلم کو دوبارہ بنانے میں کامیاب ہو سکیں گے؟ کیا رامو کی فلم پرانی شعلے کا مقابلہ کر سکےگی ؟

امیتابھ کا کہنا تھا کہ رامواس فلم میں پرانی شعلے کا مقابلہ نہیں کر رہے بلکہ وہ اس فلم کے ذریعہ پرانی فلم شعلے کو خراج عقیدت کے طور پر بنا رہے ہیں۔

فلمساز رام گوپال ورما جنوبی بھارت کے رہنے والے ہیں اور انہوں نے پہلی ہندی فلم ' شعلے ' ہی دیکھی تھی اور اس فلم نے ان کی زندگی کو بدل دیا تھا۔ رامو اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ انہوں نےاسی فلم سے سنیما کو سمجھا اور اس سے بہت کچھ سیکھا۔انہوں نے یہ فلم اتنی مرتبہ دیکھی کہ آج بھی اس فلم کا ہر مکالمہ ہر شاٹ انہیں یاد ہے۔

پرانی فلم شعلے کو انیس سو پچھتر میں رمیش سپی نے بنایا تھا۔ اس فلم میں امجد خان کے علاوہ امیتابھ بچن اور دھرمیندر تھے۔ اس فلم میں جیا بہادری بھی تھیں اور ٹھاکر کا کردار سنجیو کمار نے ادا کیا تھا۔ ہیما مالنی اور ہیلن کا رقص بھی سبھی کو یاد ہے۔

رامو کہتے ہیں کہ فلم بنانے کا ایک مقصد یہ ہے کہ وہ امیت جی کے اندر چھپے ویلن کے کردار کر دنیا کے سامنے لائیں۔ رامو کا ماننا ہے کہ ابھی تک لوگوں نے امیت جی کو اینگری ینگ مین کے روپ میں دیکھا ہے اور انہیں ' بیڈ مین ' کے روپ میں نہیں دیکھا گیا ہے اور وہ امیت جی کے اس پہلو کو سامنے لانے کی کوشش کررہے ہیں۔

اس نئی فلم میں امیتابھ کے علاوہ قطرینہ کیف بھی ہوں گی لیکن رامو نے ابھی فلم کی پوری کاسٹ اور مکالمہ نویس کے بارے میں کچھ بھی نہیں بتایا۔ فلم کی تین دن کی شوٹنگ مکمل ہوئی ہے فلم کب مکمل ہو گی اور کتنا عرصہ لگے یہ نہیں پتہ لیکن یہ تو طے ہی کہ لوگ پرانی کلاسیک فلم کا موازنہ اس نئی فلم سے ضرور کریں گے اور اس بات کا اندازہ رامو کے ساتھ ساتھ خود امیتابھ بچن کو بھی ہے اور اس بات کا اعتراف انہوں نے اپنی گفتگو میں بار بار کیا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد