امیتابھ کے لیئے ڈاکٹریٹ کی ڈگری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بالی وڈ کے سٹار امیتابھ بچن کو فلموں میں ان کی شاندار خدمات کے لیئے برطانیہ کی ایک یونیورسٹی نے ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازا ہے۔ یونیسیف کے خیر سگالی سفیر امیتابھ بچن کو لیسٹر کی ڈی مانٹ فورڈ یونیورسٹی میں منعقدہ ایک پروگرام میں یہ اعزازی ڈگری دی گئی۔ اس سے قبل یہ یونیور سٹی جنوبی افریقہ کے سابق صدر نیلسن منڈیلا کو ان کی خدمات کے صلے میں اعزازی ڈگری دے چکی ہے۔ ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد امیتابھ نے کہا کہ وہ بہت خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سنہ 1954 میں ان کے والد ہری ونش رائے بچن کو کیمبرج 64 سالہ امیتابھ ہندوستانی فلمی دنیا میں ایک اہم حیثیت رکھتے ہیں اور بڑھتی عمر کے ساتھ ان کی مقبولیت میں لگاتار اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اپنی طویل فلمی زندگی میں امیتابھ نے کئی نشیب و فراز دیکھے ہیں۔ انہوں نے ایسے دور بھی دیکھے ہیں جب ان کی فلمیں لگاتار ناکام ہوئیں لیکن یہ دور بہت دنوں تک نہیں چلا اور پھر انہوں نے کامیابی کی نئی تاریخ رقم کی۔ |
اسی بارے میں آئیفا ایوارڈز: موج مستی، ہنگامے19 June, 2006 | فن فنکار امیتابھ کے پرستاروں کا مظاہرہ13 June, 2006 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||