آئیفا ایوارڈز: موج مستی، ہنگامے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آئیفا ایوارڈز: موج مستی، ہنگامے دبئی میں آئیفا ایوارڈز بہت کچھ موج مستی، ہنگامے، چند تنازعات اور کچھ ان کہی باتوں کے ساتھ ختم ہوگئے۔۔۔۔۔۔۔اتنی ڈھیر ساری خبریں ہیں کہاں سے شروع کریں ۔۔۔۔۔۔۔چلیئے نازک اندام ہری آنکھوں والی حسینہ ایش سے ہی شروعات کرتے ہیں۔ ’ایش بے بی‘ کانز فلمی میلے میں اپنے مغربی لباس اور بے باک انداز کے لیئے خبروں میں تھیں، لیکن آئیفا میں دیسی لباس یعنی ساڑی میں ستم ڈھاتی نظر آئیں۔ سنا تھا کہ دبئی میں بھی وہ ’کجرارے‘ کی دھن پر تھرکیں گی لیکن پھر جب دوسرے روز وہ وطن واپس آگئیں تو حیرت ہوئی۔ پتہ چلا چونکہ سلو بھیا سٹیج پر دھمال کرنے والے ہیں اس لیئے ایش وہاں کیسے رہ سکتی تھیں۔ امت جی کا میک روم، پریتی کا رقص
آئیفا ایوارڈ نائٹ میں پرٹی پرٹی ’پریتی زنٹا‘ کا رقص آئٹم تھا۔ پریتی دوپہر دو بجے دبئی پہنچی تب تک ان کا میک اپ روم کسی اور کو دے دیا گیا۔ اب شو کا وقت ہو رہا تھا اور پریتی منتظر کہ وہ کس کمرے میں جا کر تیار ہوں۔ جھنجھلاکر جب پریتی منتظمین پر برسیں تو برینڈ سفیر امت جی تک خبر پہنچی اور پتہ ہے کیا ہوا۔۔۔۔۔امیت جی نے اپنا میک اپ روم پریتی کو دے دیا اور پریتی وقت پر اسٹیج پر پہنچ گئیں۔ رشی کی بد دلی، سیف کے سٹیپس
رشی کپور کچھ بد دل واپس لوٹے۔ آئیفا نائٹ میں سیف نے ان کی فلموں کے نغموں پر رقص تو کیا لیکن وہ بہت سارے سٹیپس بھول گئے۔ رشی کا ناراض ہونا لازمی تھا۔ کسی فنکار کے سامنے اس کی ہی تخلیق کو غلط پیش کرنا اس کی توہین ہوتا ہے۔ پر بیچارے سیف بھی کیا کریں وہ آج کل گٹار سیکھنے کی دھن میں اتنا کھوئے ہوئے ہیں کہ رقص کرنا بھول جاتے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ فلم بلیک کے ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی بہن کو دبئی آنے کی دعوت دی گئی لیکن پروگرام میں شرکت کا پاس نہیں دیا گيا۔ کنگ خان کی شان
کنگ خان آئیفا ایواڈز میں شریک نہیں ہوئے اور ان کی فلم ’الوداع نہ کہنا‘ کا میوزک لانچ کیا گیا، پر یہاں بھی کنگ خان نہیں تھے۔ اپنی فلم کا میوزک لانچ وہ کسی اور کی موجودگی میں کیسے ہونے دیتے۔ بس کیا تھا انہوں نے کرن جوہر کو لندن بلایا اور میوزک کو پہلے وہاں ریلیز کرایا۔ ابھی تو فلمی ستارے دبئی سے ممبئی واپس لوٹے ہیں بہت سی چٹپٹی باتیں تو ابھی دھیرے دھیرے سامنے آئیں گی۔ ایک کامیاب فلم کا سوال وویک اوبرائے نے اپنی فلم ’اومکار‘ میں ایک کردار کے لیئے گٹار بجانے کی باقاعدہ تربیت سیف علی خان سے لی۔ بے چارے وویک کب سے ایک کامیاب فلم کی تلاش میں سخت محنت کر رہے ہیں لیکن قسمت ہے کہ ان پر مہربان ہی نہیں ہو رہی ہے۔ سپر اسٹار فدا
کیا آپ کو پتہ ہے کہ سپر اسٹار امیتابھ بچن کس پر فدا ہیں؟ وہ ہیں بلیک کی چائلڈ آرٹسٹ آئیشہ کپور، جس نے رانی مکھر جی کے پچپن کا رول ادا کیا اور فلم ’فنا‘ میں کاجول کے بیٹے کا کردار نبھانے والے علی صرتقی حاجی۔ علی حالانکہ اس سے پہلے کئی اشتہارات میں کام کر چکے ہیں لیکن فنا میں علی کی اداکاری نے تو امت جی کو ان کا دیوانہ کر دیا۔ امت جی علی کی بے باکی اور حاضر جوابی سے اس وقت متاثر ہوئے جب علی نے کہا کہ کیا وہ اس کے ساتھ کسی فلم میں کام کر سکیں گے؟ پرینکا چوپڑا کی قیمت
خبر ملی ہے کہ پرینکا چوپڑہ نے اب اپنی ’قیمت‘ بڑھا دی ہے۔ فلم میں کام کرنے کے لئے اب وہ ایک کروڑ پچیس لاکھ روپے کا معاوضہ طلب کر رہی ہیں۔ جو فلمساز فلم کی پیشکش کرنے گئے تھے وہ اتنا معاوضہ سن کر قریب کے دروازے سے فورا باہر نکل گئے۔ پرینکا بے بی کو اب کون سمجھائے کہ آج کل ہیروز کی مانگ ہے اور ہیروئنز ویسے بھی صرف خانہ پری کے لیئے رکھی جاتی ہیں اور خانہ پری کے لئے اتنا معاوضہ کوئی نہیں دے گا۔ سچائی کا مزہ
عامر نے پھر ہیرا پھیری دیکھی عامر خان نے ایک روز اچانک ’پھر ہیرا پھیری‘ کے فلمساز کو فون کر کے کہا کہ وہ ان کی فلم دیکھنا چاہتے ہیں۔ فلمساز حیران ہو گئے، لیکن خوشی خوشی انہوں نے عامر خان کی فیملی کے لیئے خصوصی طور پر فلم کی سکرینگ کی۔ اب سنیل یا اکشے کو خوش ہونے کی ضرورت نہیں۔ عامر کو فلم میں پریش راول کی اداکاری بہت پسند آئی ہے اور انہوں نے کھل کر ان کی تعریف بھی کی۔ بس اب کیا تھا پریش نے فلموں میں اپنا معاوضہ بڑھا دیا ہے۔
پھر ہیرا پھیری کی بات نکلی ہے تو ایک مزے دار واقعہ بتاتے چلیں ۔ اب تک ہم نے ہیروئنوں کے درمیان ہونے والی ’کھٹ پٹ‘ کے بارے میں بتایا تھا لیکن کیا آپ جانتے ہیں ہیرو کس طرج لڑتے ہیں۔ ۔۔۔نہیں نا۔۔۔فلم پھر ہیرا پھیری کی ایڈیٹنگ کے وقت سنیل اور اکشے میں زبردست ٹھن گئی۔ دونوں نے ایک دوسرے کو خوب برا بھلا کہا۔ سنیل کا الزام تھا کہ اکشے نے فلم میں اس کے سین کاٹنے پر فلمساز کو مجبور کیا اور اکشے کا کہنا تھا کہ فلم میں سنیل کے شاٹس زیادہ رہے ہیں۔ ویسے اکشے پر یہ الزام پہلی مرتبہ نہیں لگا ہے۔ اسی طرح امیتابھ بچن میں ایڈیٹنگ ٹیبل سے اٹھ کر چلے گئے تھے۔ چلتے چلتے منفرد آواز کے مالک کشور کمار کے عالیشان بنگلہ ميں کوئی میوزک سینٹر یا سکول کھولنے کے بجائے وہاں ایک ’سپا‘ کھل رہا ہے۔ سنیل شٹی فلم امراؤ جان میں اداکاری کے دوران اردو میں مکالمے بولنے کے لیئے شبانہ اعظمی سے اردو سیکھ رہے ہیں۔ |
اسی بارے میں سلمان، غیر قانونی اسلحہ کا الزام خارج04 May, 2006 | فن فنکار انڈین فلمی صنعت بھیڑ چال کا شکار22 April, 2006 | فن فنکار 2006 کے آئیفا ایوارڈز دبئی میں19 April, 2006 | فن فنکار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||