BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 12 August, 2006, 12:22 GMT 17:22 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امیتابھ کے پوسٹر سے پرچم غائب

امیتابھ
اس پروگرام کا امیتابھ بچن سے کوئی تعلق نہیں ہے

کراچی میں بالی ووڈ کے اداکار امیتابھ بچن کے پوسٹر کے پس منظر میں سے پاکستانی پرچم ہٹادیا گیا ہے۔

یہ پوسٹر ایک ٹیلیفون کوئز مقابلے کا اشتہار تھا جو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ پروگرام کے بنیادی خیال پر مبنی ہے۔ ہندوستان میں امیتابھ اس پروگرام کی میزبانی کیا کرتے تھے۔

کراچی میونسپل کے شعبہ بل بورڈ کے سربراہ حسن نقوی نے بتایا کہ شہر میں کل دس سے پندرہ ایسے پوسٹر لگے ہوئے تھے اور شہریوں کو شکایت تھی کہ پاکستانی پرچم کی تصویر کے ساتھ امیتابھ بچن کی تصویر سے ان کے جذبات مجروح ہو رہے ہیں۔ جس کے بعد پوسٹر کے پس منظر سےقومی پرچم ہٹادیا گیا ہے۔

کوئز مقابلہ کرانے والے ادارے ’ٹیلی فن‘کے مارکیٹنگ منیجر عبدالقادر نے بتایا کہ پاکستان کے قومی پرچم کے ساتھ امیتابھ کی تصویر لگانے پر کراچی سٹی انتظامیہ کے اعتراض کرنے پر پوسٹرکے پس منظر سے پرچم ہٹادیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی اشتہاری سکرینیں لاہور، کراچی سمیت پاکستان کے بڑے شہروں میں لگی ہوئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ’پاکستان ہمارے لیئے اہم ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ اس کوئز کا فارمیٹ صرف امیتابھ بچن کے ٹی وی پروگرام کون بنے گا کروڑ پتی جیسا ہے جب کہ اس کا امیتابھ بچن سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

امیتابھ
پوسٹر کے پس منظر سے پرچم کی تصویر ہٹا دی گئی ہے

انہوں نے کہا کہ وہ پروگرام ٹی وی کا تھا یہ ٹیلی فون کا ہے۔ تاہم انہوں نے پروگرام کی مزید تفصیلات بتانے سے انکار کیا کہ یہ ان کے کاروبار کے راز ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امیتابھ بچن صرف ان کی اشتہاری مہم کا محور تھے۔
یاد رہے کہ اس پروگرام میں حصہ لینے کے لیئے ٹیلیفون کی کال فی منٹ چودہ روپے سات پیسے ہے۔

دریں اثنا پاکستان کی فلمی اداکارہ اور فلمساز سنگیتا نے پاکستانی پرچم کے ساتھ امیتابھ کی تصویر لگانے کے فیصلے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ فیصلہ غلط تھا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ غلط ہے کہ اداکاروں اور ہیروز کی سرحدیں نہیں ہوتیں۔

امیتابھامیتابھ کی معذرت
سگار نوشی معاملے پر امتیابھ نے معافی مانگ لی
سگار نوشی پر نوٹس
سگار والی تصویر پر امیتابھ سے جواب طلبی
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد