پاکستان: امیتابھ کے پوسٹر پر پابندی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی میں بالی وڈ کے سٹار امیتابھ بچن کے ایک تصویری پوسٹر پر پابندی عائد کردی گئی ہے جس کے پس منظر میں پاکستان کا قومی پرچم بنا ہوا تھا۔ یہ پوسٹر ایک ٹیلیفون کوئز مقابلے کا اشتہار تھا جو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ پروگرام کے بنیادی خیال پر مبنی ہے۔ ہندوستان میں امیتابھ اس پروگرام کی میزبانی کیا کرتے تھے۔ یہ مقابلہ پاکستان کے یوم آزادی کے دن یعنی چودہ اگست سے شروع ہورہا ہے۔ کراچی کے ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ ’پاکستانی پرچم کے ساتھ امیتابھ بچن کی تصویر قابل اعتراض ہے۔ ’یہ جگہ صرف ہمارے اپنے قومی ہیروز کے لیئے مخصوص ہے‘۔ یہ کوئز مقابلہ ’ٹیلی فن‘ نامی ادارہ کروا رہا ہے۔ ادارے کے مارکیٹنگ مینیجر عبدل قدیر کا کہنا ہے کہ وہ اس پابندی کا احترام کریں گے۔ انہوں نے کہا ’ہم نے پہلے ہی امیتابھ کی تصویر پرچم سے علیحدہ کرنا شروع کردی ہیں۔ ایسے پوسٹر کا چھاپنا ہماری غلطی تھی‘۔ ٹیلی فن کے کوئز مقابلے کا امیتابھ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ہندوستان میں ’کون بنے کا کروڑ پتی‘ پروگرام جنوری میں امیتابھ کی علالت کے بعد ختم کردیا گیا تھا۔ |
اسی بارے میں امیتابھ کے لیئے ڈاکٹریٹ کی ڈگری20 July, 2006 | فن فنکار آئیفا ایوارڈز: موج مستی، ہنگامے19 June, 2006 | فن فنکار امیتابھ کے پرستاروں کا مظاہرہ13 June, 2006 | فن فنکار بالی وڈ ڈائری: امیتابھ بمقابلہ شاہ رخ خان15 May, 2006 | فن فنکار سپر اسٹار امیتابھ بچن دوبارہ بیمار 26 March, 2006 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||