حکمنامے میں تاخیر، سنجے کا فائدہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بالی وڈ اداکار اور انیس سو ترانوے بم دھماکوں کے ملزم سنجے دت کو خصوصی ٹاڈا عدالت سے ستائیس ستمبر کو عدالت کے فیصلہ کی جو کاپی ملنے والی تھی وہ ابھی تک تیار نہیں ہو سکی ہے اس لیے سنجے دت ابھی مزید کچھ دن کھلی ہوا میں سانس لے سکتے ہیں۔ بم دھماکہ کیس کی خصوصی ٹاڈا عدالت نے ممنوعہ علاقے میں غیر قانونی طور پر اسلحہ رکھنے کے جرم میں سنجے دت کو چھ سال قید کی سزا سنائی تھی لیکن دت اس وقت ضمانت پر باہر ہیں۔ سپریم کورٹ کے مطابق ایک ایسے مجرم جسے پھانسی یا عمر قید کی سزا نہ ہو اسے عدالت کے مکمل حکمنامہ کے بغیر جیل میں نہیں رکھا جا سکتا ہے اور اسی قانون کا سہارا لے کر ٹاڈا کے کئی مجرمین نے سپریم کورٹ سے ضمانت حاصل کر لی تھی جس میں دت کے علاوہ ٹائگر میمن خاندان کے تین افراد بھی شامل ہیں۔ دت کے وکیل ستیش مانے شندے نے بی بی سی کو بتایا کہ ابھی تک ان کے مؤکل کو فیصلے کی کاپی نہیں ملی ہے اس لیے جج نے انہیں عدالت میں حاضری سے بھی مستثنی قرار دیا ہے۔ شندے کا کہنا ہے کہ جج انہیں فیصلے کی کاپی ملنے کی متوقع تاریخ شام تک بتا سکیں گے۔ اکتیس جولائی تک جج پرمود کوڈے نے انیس سو ترانوے بم دھماکہ کے سو مجرمین کو سزا سنانے کا عمل مکمل کر لیا تھا لیکن ابھی تک کسی بھی مجرم کو اس کے فیصلے کی مکمل کاپی نہیں مل سکی ہے۔ عدالتی ذرائع کے مطابق فیصلے کی کاپی تیار کرنے کا کام زور وشور سے جاری ہے لیکن سو مجرمین کے فیصلے کا مفصل بیان تیار کرنے میں وقت لگ سکتا ہے۔ ایڈوکیٹ فرحانہ شاہ نے جو ان دھماکوں کے بیشتر ملزمین کی وکیل رہ چکی ہیں بی بی سی کو بتایا کہ ’ تاخیر کی وجہ کام کی طوالت ہے۔ معاملہ ایک دو نہیں سو مجرمین کا ہے اور ایسا نہیں ہے کہ جن مجرمین نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے انہیں پہلے کاپی دی جائے گی‘۔ فرحانہ شاہ کے مطابق پہلے ایک ساتھ کاپیاں تیار کرلی جائیں گی اس کے بعد مجرمین کو بلایا جائے گا۔ شاہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ’اکتوبر میں شاید ہی کام مکمل ہو سکے پھر بھی لگتا ہے کہ عدالت مجرمین کو فیصلے کی کاپی دینے کے لیے آئندہ ماہ اکتوبر کی کسی تاریخ کو عدالت میں طلب کر لے‘۔ دت کے وکیل شندے کے مطابق فیصلے کی کاپی ملنے کے بعد ہی وہ سزا کے خلاف اپیل داخل کرسکیں گے۔ |
اسی بارے میں پانچ مرتبہ موت کی سزا 25 July, 2007 | انڈیا یعقوب میمن کو سزائے موت27 July, 2007 | انڈیا انڈیا میں حالیہ دھماکے اور حقیقت26 August, 2007 | انڈیا سنجے دت کو ایک ماہ کی مہلت27 August, 2007 | انڈیا ممبئی دھماکے، چار کی عارضی ضمانت07 September, 2007 | انڈیا سپریم کورٹ میں سنجے دت کی اپیل07 August, 2007 | فن فنکار سنجے دت: ضمانت پر رہائی کا حکم20 August, 2007 | فن فنکار سنجے دت ضمانت پر رہا ہوگئے23 August, 2007 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||