BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 23 August, 2007, 06:21 GMT 11:21 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سنجے دت ضمانت پر رہا ہوگئے
سنجے دت
سنجے دت کے مداح ان کے جیل سے نکلنے پر بہت خوش ہیں
ہندوستان کی سپریم کورٹ سے عارضی ضمانت ملنے کے بعد بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے دت کو جمعرات کی صبح پونے کی یروڈا جیل سے رہا کردیا گيا ہے۔

ان کی رہائی سے فلم انڈسٹری خصوصی طور پر بالی ووڈ میں اطمینان کا اظہار کیا گيا ہے تو دوسری جانب ان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

رہائي ملنے کے بعد سنجے دت پونے سے اپنےممبئی کی رہائش گاہ پر پہنچ چکے ہيں، جہاں رکن پارلیمان بہن پریہ دت، قریبی رشتے داروں اور دوستوں نے ان کا والہانہ خیر مقدم کیا۔

سپریم کورٹ نے پیر کو ضمانت پر رہائی کا حکم اس بنیاد پر دیا ہے کہ ابھی تک سنجے دت یا سی بی آئی کو ٹاڈا عدالت کے فیصلے کی نقل نہيں مل سکی ہے جس میں سنجے دت کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں چھ برس کی قید کی سزا دی گئی ہے۔

سنجے دت کی رہائي میں چار دن کا وقت اس لیے لگا کیونکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی کاپی پونے کے جیل تک پہنچنے میں تاخیر ہوئی ۔

رہائي کے وقت سنجے دت کے وکیل ستیش منیشندے اور ان کے ساتھی ملزم یوسف نل والا انکے ساتھ تھے۔سنجے دت کی رہائی اس وقت تک نافذالعمل رہے گی جب تک انہيں ٹاڈا عدالت سے فیصلے کی کاپی نہيں مل جاتی ہے۔

سنجے دت کی وکیل فرحانہ شاہ کا کہنا ہے کہ جیسے ہی ٹاڈا عدالت سے سنجے کو فیصلہ کی کاپی ملے گی انہیں ٹاڈا عدالت کے سامنے پہلے خودسپردگی کرنی ہو گی اور پھر نئے سرے سے انہیں ضمانت کے لیے اپیل داخل کرنی ہو گی۔

اطلاعات کے مطابق ٹاڈا عدالت کو سو مجرمین کو فیصلہ کی کاپی دینے میں کم سے کم ایک ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے۔ اور اس طرح سنجے دت ممکنہ طور پر ایک ماہ رہائی سے محظوظ ہو سکتے ہیں، تاہم انہيں اس رہائی کے مدت میں ہفتے میں ایک مرتبہ مقامی پولس سٹیشن میں حاضری دینی ہوگي۔

سنجے دت کو انیس سو ترانوے کے ممبئی بم دھماکوں کے قصورواروں کے ساتھ سزا دی گئی تھی لیکن انہیں سزا انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت نہيں دی گئی ہے بلکہ وہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے قصوروار قرار دیے گئے تھے اور انہيں عدالت نے چھ برس کی قید کی سزا دی ہے۔

اسی بارے میں
سنجے دت کو چھ برس قید
31 July, 2007 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد