BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 03 August, 2007, 10:27 GMT 15:27 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سنجے کو پُونےمنتقل کر دیا گیا

سنجے دت
ذرائع کے مطابق گھر والوں نے سنجے کو ان کے گٹکے کے پیکٹ دیے
1993 ممبئی بم دھماکوں کے ذمہ دار افراد سےغیر قانونی اسلحہ خریدنے اور اسے اپنی تحویل میں رکھنے کے مجرم بالی ووڈ اداکار سنجے دت کو ممبئی کی جیل سے پُونے کی ایک جیل میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

جمعرات کو انسپکٹر جنرل ( جیل ) ستیش ماتھر نے بتایا تھا کہ مجرم سنجے دت کو ممبئی سینٹرل جیل ( آرتھر روڈ ) سے پُونے کی یروڈا جیل میں منتقل کیا جائے گا۔

ٹاڈا عدالت میں جمعرات کو جسٹس پرمود دتاتریہ کوڈے کے سامنے سرکاری وکیل اجول نکم نے سنجے کو آرتھر روڈ سے ریاست کے دیگر علاقوں کی جیل میں منتقل کیے جانے کا مطالبہ کیا۔

سنجے کی وکیل فرحانہ شاہ نے عدالت میں اپیل داخل کی تھی کہ ان کے موکل کو آرتھر روڈ جیل میں ہی رکھا جائے۔ سرکاری وکیل نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ آرتھر روڈ جیل میں قیدیوں سے کام کروانے کا کوئی انتظام نہیں ہے اور سنجے کو عدالت نے قید بامشقت کی سزا دی ہے۔

سرکاری وکیل نے اپنی جرح میں کہا کہ عدالت نے جتنے قیدیوں کو سزا سنائی ہے سب کو ممبئی سے بارہ کی جیلوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔نکم کی جرح کے بعد وکیل فرحانہ شاہ نے اپنی عرضی واپس لے لی۔

 یروڈا جیل میں سنجے کو اب عام قیدیوں کی طرح مشقت کرنی ہوگی۔جیل میں قیدیوں کے لیے کھانا پکانے کا کام سزا بھگتنے والے قیدی ہی کرتے ہیں۔ کچھ کاشت کاری کرتے ہیں اور اکثر نوجوان قیدیوں سے پتھر توڑنے اور سامان ڈھونے کا کام بھی لیا جاتا ہے

جج نے سنجے کو دوسری جیل میں منتقل کیے جانے کا فیصلہ جیل حکام پر چھوڑ دیا۔ جج کے فیصلہ کے بعد جیل حکام کی ایک میٹنگ ہوئی جس میں سنجے کو یروڈا جیل میں منتقل کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔

سنجے کے وکیل ستیش مانے شندے نے ایک بار پھر سنجے سے جیل میں ملاقات کی۔ ان کے ساتھ سنجے کی بہن پریہ اور نمرتا اور سنجے کی قریبی دوست مانیتا بھی تھیں۔

ذرائع کے مطابق گھر والوں نے سنجے کو ان کے گٹکے کے پیکٹ دیے جس کے انہیں بہت دیر سے طلب کی تھی۔جیل میں گٹکا کھانے اور سگریٹ پینے پر پابندی نہیں ہے۔

یروڈا جیل میں سنجے کو اب عام قیدیوں کی طرح مشقت کرنی ہوگی۔جیل میں قیدیوں کے لیے کھانا پکانے کا کام سزا بھگتنے والے قیدی ہی کرتے ہیں۔ کچھ کاشت کاری کرتے ہیں اور اکثر نوجوان قیدیوں سے پتھر توڑنے اور سامان ڈھونے کا کام بھی لیا جاتا ہے۔ اس مزدوری کے عوض انہیں پچاس روپے یومیہ دیے جاتے ہیں اور یہ رقم ان کے کھاتے میں جمع کر دی جاتی ہے۔

جیل میں ضعیف قیدیوں سے سب سے آسان کام باغبانی کا کرایا جاتا ہے۔ اب یہ جیل حکام پر منحصر ہے کہ وہ سنجے کو کیا کام دیتے ہیں۔

سنجے کے وکیل شندے آئندہ ہفتہ سنجے کی ضمانت کے لیے اپیل داخل کریں گے اور اس کی سماعت کے لیے تین سے چار ہفتوں کا وقت لگ سکتا ہے۔ جب تک ضمانت نہیں ملتی سنجے کو جیل میں وقت محنت مزدوری کرتے ہوئے گزارنا ہو گا۔

اداکار سنجے دتسنجے دت پر کتاب
امیتابھ، شاہ رخ اور اب سنجے کی زندگی پر کتاب
سنجے دت فیصلے کا انتظار
امرتسر میں سنجے دت کے لیے دعائیں
اداکارسنجے دتممبئی دھماکے 93
سنجے دت پر مقدمے کا فیصلہ متوقع
سنجے دتملزم نمبر 117
بم دھماکہ کیس کے ملزم سنجے دت
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد