BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 01 June, 2007, 09:44 GMT 14:44 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سنجے دت: اسلحہ دینے والے کو سزا

سنجے دت
سنجے پر ٹاڈا قانون کے تحت مقدمہ نہیں چلا اور وہ اب صرف اسلحہ رکھنے سے متعلق قانون کے مجرم قرار دیے گئے ہیں جس کی سزا پانچ سے دس سال ہے۔
ممبئی میں انیس سو ترانوے میں ہونے والے بم دھماکوں کا مقدمہ سننے والی عدالت نے فلم سٹار سنجے دت کو اسلحہ فراہم کرنے والے مجرم سمیر ہنگورا کو نو برس قید بامشقت اور دو لاکھ روپیہ جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔

ٹاڈا کے خصوصی جج پرمود دتاتریہ کوڈے نے میگنم ویڈیو کے پارٹنر اور فلمساز سمیر ہنگورا سمیت چار مجرموں کو سزا سنائی۔ سمیر پر الزام تھا کہ انہوں نے مافیا سرغنہ انیس ابراہیم کے کہنے پر فلم سٹار سنجے دت کے گھر پر تین اے کے 56 رائفلز اور ہینڈ گرینیڈ سپلائی کیے تھے اور ان کے ساتھ ابو سالم بھی تھے۔

سنجے نے چند دن بعد تین رائفلز میں سے دو رائفلز اور ہینڈ گرینیڈ واپس کر دیے تھے۔ اس وقت وہ اسلحہ واپس لانے کے لیے ابو سالم کے ہمراہ منظور احمد کے پاس گئے تھے۔ منظور نےصرف چند منٹ وہاں گزارے تھے جنہیں دس سال قید بامشقت کی سزا دی گئی ہے۔

سنجے کے بارے میں عدالت نے ابھی سزا کا اعلان نہیں کیا ہے۔ عدالت نے سمیر کے ہمراہ مزید چار مجرموں کو سزا دی ہے جن میں اب تک سب سے کم عمر تینتیس سالہ نیاز احمد شیخ کو عمر قید کی سزا اور پچاس ہزار روپیہ جرمانہ کی سزا دی ہے۔ نیاز پر بم دھماکہ کی سازش میں حصہ لینے، پاکستان جا کر اسلحہ کی تربیت حاصل کرنے اور بعد میں ممبئی میونسپل کارپوریشن کی عمارت کا جائزہ لینے کا جرم ثابت ہوا تھا۔

سی بی آئی کیس کے مطابق بم دھماکہ کے علاوہ ممبئی کی بلدیہ عمارت پر اندھا دھند گولیاں برسانے کا منصوبہ تھا جسے بعد میں منسوخ کر دیا گیا تھا۔ نیاز کو جس وقت گرفتار کیا گیا تھا اس وقت ان کی عمر محض انیس سال تھی اور اس وقت سے اب تک وہ جیل میں ہی ہے۔

بم دھماکوں کے بعد کا منظر

نیاز کی وکیل فرحانہ شاہ نے نیاز کو عمر قید دیے جانے پر کہا کہ ان کا موکل بیمار ہے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ نیاز پر جو جرم ثابت ہوا اس کی سزا ان کے پاس موت یا عمر قید ہی ہے۔ استغاثہ نے نیاز کے لیے موت کی سزا کا مطالبہ کیا تھا۔ عدالت اب تک سات مجرموں کو عمر قید کی سزا دے چکی ہے۔

عدالت نے مجرم فاروق موٹر والا کو تیرہ سال کی قید، پچاس ہزار روپیہ جرمانہ، غلام حفیظ کو آٹھ سال قید پچیس ہزار روپیہ جرمانہ اور شیخ احتشام کو دس سال قید اور پچاس ہزار روپیہ جرمانہ کی سزا دی ہے۔

عدالت نے اٹھارہ مئی سے انیس سو ترانوے بم دھماکوں کے سو مجرموں کو سزا سنانے کا عمل شروع کیا تھا اوراب تک 63 مجرموں کو سزا سنائی جا چکی ہے۔ قیاس ہے کہ بم نصب کرنے والوں کو موت کی سزا سنانے سے قبل عدالت سنجے دت کے بارے میں فیصلہ سنا دے گی۔ سنجے پر ٹاڈا قانون کے تحت مقدمہ نہیں چلا اور وہ اب صرف اسلحہ رکھنے سے متعلق قانون کے مجرم قرار دیے گئے ہیں جس کی سزا پانچ سے دس سال ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد