سنجے کواسلحہ دینے پر دس سال قید | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فلم سٹار سنجے دت کو غیر قانونی طور پر اسلحہ فراہم کرنے کے جرم میں بدھ کے روز ٹاڈا عدالت نے ایک اور شخص کو دس سال قید بامشقت اور ڈھائی لاکھ روپیہ جرمانےکی سزا سنائی ہے۔ انیس سوترانوے کےممبئی بم دھماکوں کی سماعت کرنے والی خصوصی ٹاڈا عدالت کے جج پرمود دتاتریہ کوڈے نے ابراہیم عرف بابا موسی چوہان سمیت تین مجرمین کو سزائیں سنائیں۔ چوہان پر عدالت میں جرم ثابت ہوا کہ وہ مافیا سرغنہ داؤد ابراہیم کے بھائی انیس ابراہیم کے کہنے پر تین اے کے 56 رائفلز، پندرہ سے بیس دستی بم اور کچھ کارتوس سنجے کے گھر لے گئے تھے اور اس وقت ان کے ساتھ ابو سالم، سمیر ہنگورا اور سلیم کرلا بھی تھے۔پولیس نے بعد میں چوہان کے پاس سے ایک اے کے 56 رائفل اور کچھ کارتوس برآمد کیے تھے۔سمیر ہنگورا کو عدالت پہلے ہی سزا سنا چکی ہے جبکہ سلیم کرلا کو مبینہ طور پر مافیا سرغنہ چھوٹا راجن کے نشانچیوں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ اب تک سنجے کو اسلحہ فراہم کرنے کے جرم میں تین افراد کو سزا سنائی جا چکی ہے۔ ان میں ایک منظور احمد سید بھی تھے جن کا دعوی ہے کہ وہ صرف سنجے کو دیکھنا چاہتے تھے، اور اس روز ابو سالم کے ساتھ سنجے کے گھر چلے گیے تھے جب سنجے نے ابو سالم کو ہتھار واپس کیے۔ سنجے کو عدالت نے ٹاڈا جیسے سخت قانون سے تو بری کر دیا ہے لیکن انہیں اسلحہ قانون کے تحت مجرم ٹھرایا گیا ہے۔ البتہ سنجے نے اپنے اچھے برتاؤ کا حوالہ دے کر عدالت سے اپیل کی ہے کہ انہیں جیل نہ بھیجا جائے۔ ٹاڈا عدالت نے آج چوہان کے علاوہ سردار شاہ ولی خان کو عمر قید کی دو سزائیں سنائیں اور ایک لاکھ روپیہ کا جرمانہ عائد کیا۔ خان پر بم دھماکہ کی سازش، شہر کے ایک نامور ہوٹل میں سازش کے لیے ہونے والی میٹنگ میں شرکت،گاڑیوں میں بم اور آر ڈی ایکس بھرنے، ممبئی بلدیہ عمارت اور شیئر مارکیٹ کی عمارت کا بم دھماکوں سے پہلے جائزہ لینے کا جرم ثابت ہوا تھا۔ عدالت نے حوالہ کاروبار کرنے والے مولچند شاہ کو پانچ سال قید اور پانچ لاکھ روپیہ جرمانہ کی سزا سنائی۔ ان پر ممبئی بم دھماکوں کے لیے ٹائیگر میمن اور دیگر مجرمین کو فنڈ مہیا کرانے کا جرم ثابت ہو اتھا۔ عدالت نے جمعرات کے روز باقی تمام مجرمین کو عدالت میں حاضر رہنے کا حکم دیا ہے جن میں سنجے دت بھی شامل ہیں۔وکلاء صفائی کا کہنا ہے کہ عدالت چند مجرمین کو موت کی سزا سنانے سے قبل سنجے دت اور دو خواتین کو سزا سنائے گی۔ ان میں میمن خاندان کی بہو روبینہ میمن اور زیب النساء قاضی شامل ہیں۔ |
اسی بارے میں 93 دھماکے: دو مجرموں کو عمرقید 05 June, 2007 | انڈیا سنجے دت: اسلحہ دینے والے کو سزا01 June, 2007 | انڈیا سنجے دت: سزا پر فیصلہ مؤخر25 May, 2007 | انڈیا ممبئی دھماکے، چار سپاہیوں کو سزا21 May, 2007 | انڈیا سنجےکیس: عدالت نے رپورٹ طلب کی16 May, 2007 | انڈیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||