BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 16 May, 2007, 10:29 GMT 15:29 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سنجےکیس: عدالت نے رپورٹ طلب کی

سنجے دت عدالت میں حاضری کے موقع پر
سنجے دت کی اپیل کے لیے عدالت میں حاضر ہونے کے لیے آ رہے ہیں
انیس سو ترانوے بم دھماکے کیس کی خصوصی عدالت نے فلم سٹار سنجے دت کے بارے میں پروبیشن آف اوفینڈرز ایکٹ کے تحت رپورٹ طلب کر لی ہے۔

سنجے نے عدالت سے مذکورہ قانون کے تحت رہائی کی اپیل کی تھی۔ وہ ٹاڈا کے قانون سے پہلے ہی بری ہوچکے ہیں۔

بدھ کو اس معاملے میں ٹاڈا قانون کے تحت مجرم قرار دیے گئے تقریبا 75 افراد نے عدالت کے سامنے پروبیشن آف اوفینڈرز ایکٹ کے تحت رہائی کی اپیل داخل کی ہے۔ عدالت نے اسے مسترد کرنے کے بجائے محفوظ کرتے ہوئے رپورٹ طلب کی ہے۔

عدالت نے ممبئی میں 1993 کے بم دھماکے کے 123 ملزمان میں سے سو کو مجرم قرار دیا ہے جن میں سے زیادہ تر اس وقت جیل میں ہیں۔

وکیل صفائی فرحانہ شاہ کا کہنا ہے کہ جیل میں قید تقریبا 75 مجرموں نے عدالت کے سامنے خود کو بے قصور قرار دیتے ہوئے سنجے کی طرح مذکورہ قانون کے تحت رہائی کی اپیل کی ہے۔

ان کا کہناہے کہ وہ کوئی عادی مجرم نہیں ہیں بلکہ جو کچھ ہوا وہ بابری مسجد کے انہدام کے بعد ہونے والے فرقہ وارانہ فسادات کے رد عمل کے طور پر ہوا۔

ان مجرموں میں زیب النساء قاضی، سلیم درانی اور شیخ عزیز بھی شامل ہیں جب کہ ٹائیگر میمن کے خاندان کے لوگ اپیل کرنے والوں میں شامل نہیں ہیں۔

عدالت نے اس بات کومخفی رکھا ہے کہ مذکورہ قانون کے تحت کِن مجرموں کی درخواستوں پر غور کیا جا سکتا ہے۔ توقع ہے کہ عدالت اٹھارہ مئی سے سزا سنانا شروع کرے گی۔

پروبیشن آف اوفینڈرز ایکٹ کا فائدہ ان مجرموں کو ہو سکتا ہے جنہیں عدالت نے عمر قید یا پھانسی کی سزا نہ دی ہو یا ایسے مجرم جنہوں نے انجانے میں پہلی بار کوئی جرم کیا ہو۔ عدالت ایسے مجرموں کے لیے ایک افسر مقرر کرتی ہے جو مجرم کے گھروالوں، رشتہ داروں دوستوں سے، مجرم کے چال چلن اور اچھے برتاؤ کی تفتیش کرتا اور عدالت میں رپورٹ پیش کرتا ہے جس کی بنا پر عدالت مجرم کو بری کر سکتی ہے۔

آرتھر روڈ جیل
آرتھر روڈ جیل جہاں بم دھماکوں کے اکثر مجرم قرار دیے جانے والے افراد کو رکھا گیا

سنجے دت کو عدالت نے ٹاڈا سے بری کر دیا ہے لیکن ان پر اسلحہ قانون کی خلاف ورزی کا جرم ثابت ہوا ہے۔ ان کے وکیل وی آر منوہر نے پروبیشین آف اوفینڈرز ایکٹ کے تحت اپیل داخل کر کے عدالت میں جرح کی تھی کہ ان کے موکل نے اے کے 56 رائفل اپنے گھر والوں کی حفاظت کے لیے منگوائی تھی لیکن اس کا استعمال نہیں کیا۔

سی بی آئی کے وکیل اجول نکم نے اس کی مخالفت میں کہا کہ سنجے بالغ تھے اور انہیں یہ اچھی طرح معلوم تھا کہ اس اسلحہ کا استعمال غیر قانونی ہے۔ اس کے علاوہ سنجے نے وہ اسلحہ مافیا سرغنہ داؤد ابراہیم کے بھائی انیس ابراہیم سے منگوایا تھا۔ جسے مافیا کی دنیا سے وابستہ افراد ابو سالم اور بابا چوان ان کے بنگلے پر لے کر گئے تھے۔

سنجے کے تین اور ساتھیوں یوسف نل والا، کیرسی ایڈجانیا اور روسی ملا نے بھی اسی قانون کے تحت رہائی کی اپیل کی ہے۔ سنجے کے کہنے پر ان تینوں نے اے کے 56 رائفل ایڈجانیا کی بھٹی میں جلا دی تھی۔

اداکار سنجے دت عدالت میں پیشی کے موقع پر’خصوصی سلوک‘
سنجے دت سے 'خصوصی سلوک' برتنے پر احتجاج
سنجے دت فیصلے کا انتظار
امرتسر میں سنجے دت کے لیے دعائیں
اداکارسنجے دتممبئی دھماکے 93
سنجے دت پر مقدمے کا فیصلہ متوقع
سنجے دتملزم نمبر 117
بم دھماکہ کیس کے ملزم سنجے دت
پریا دت سالم، سنجے اور پریا
سالم، سنجے اور پریا دت کی پریشانی کیوں؟
اسی بارے میں
سنجےدت کی پیشی
28 November, 2006 | انڈیا
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد