سنجے دت اور ابو سالم عدالت میں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت میں مبینہ مافیا سرغنہ ابو سالم اور بولی وڈ سٹار سنجے دت کو ایک ساتھ ٹاڈا کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔ سالم کو جب سے ممبئ لایا گیا ہے۔ یہ سنجے دت کی ان سے پہلی ملاقات تھی لیکن عدالت میں دونوں کو ایک دوسرے سے الگ تھلگ رکھا گیا تھا۔ سالم پر الزام ہے کہ انہوں نے سنجے دت کے گھر جا کر انہیں اے کے 56 رائفل اور کچھ اسلحہ دیا تھا ۔ نیلے رنگ کی شرٹ اور گہرے نیلے رنگ کی جینس میں ملبوس سنجے دت صحافیوں کو ہاتھ ہلاتے ہوئے جیل کے اندر داخل ہوئے۔ جمعے کو عدالت میں وہ تمام 123 ملزمان بھی حاضر تھے جو ضمانت پر رہا ہیں ۔ بھارت کے سب سے بڑے تفتیشی ادارے سینٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی ) کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ سالم اب مفرور ملزم نہیں ہے اس لئے پہلے سے داخل رپورٹ میں ترمیم کرتے ہوئے وہ تیس دنوں کے اندر سالم کے خلاف فرد جرم داخل کر دیں گے ۔ سی بی آئی نے عدالت میں یہ بھی کہا کہ ممبئی میں سلسلہ وار بم دھماکوں کی تفتیش میں سالم کے کیس پرعلیحدہ سےتفتیش کی جائے گی۔ اس اعلان کے ساتھ ہی اب یہ توقع کی جا رہی ہے کہ بم دھماکہ کیس کا فیصلہ اسی سال کے آخر یا آئندہ برس کے اوائل میں ہو جائے گا ۔عدالت کی سماعت بیس دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔ سالم کے وکلاء نے ریاستی حقوقِ انسانی کمیشن کے سامنے اپیل داخل کی ہے کہ ان کے موکل کو پولیس تفتیش کے دوران حراساں کیا جا رہا ہے ۔تفتیش کے دوران تفتیشی ایجنسیوں کے افسران کے علاوہ تیسرا فریق بھی موجود رہتا ہے۔ کمیشن نے اس سلسلے میں پولیس کمشنر اور ریاستی داخلہ سکریٹری کو کمیشن کے سامنے حاضر ہونے کا حکم دیا ہے۔ سالم کے وکلاء نے سپریم کورٹ میں بھی ایک اپیل داخل کی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ان کے موکل سے بیک وقت پانچ افسران تفتیش کرتے ہیں۔ ٹاڈا عدالت نے افسران کو ہدایت دی تھی کہ سالم سے بیک وقت دو افسران ہی تفتیش کریں لیکن ہائی کورٹ نے ٹاڈا عدالت کے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ کسی بھی عدالت کو یہ کہنے کا حق نہیں ہے کہ ملزم سے کس طرح تفتیش اور کتنے افسران تفتیش کریں۔ ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو سالم کے وکلاء نے عدالت عالیہ میں چیلنج کیا اور عدالت نے اس پر دو جنوری تک سماعت ملتوی کر دی۔ سالم کے وکیل اشوک سروگی نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جن شرائط کے تحت ان کے موکل کو پرتگال سے ممبئی لایا گیا ہے ،ان کی کھلی خلاف ورزی ہو رہی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ سی بی آئی کے سامنے سالم نے جو اقبالی بیان دیا ہے اس پر بھی انہیں شک ہے۔ | اسی بارے میں ابو سالم کون ہے11 November, 2005 | انڈیا سرائے میر، ابو سالم کا آبائی وطن13 November, 2005 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||