سنجے دت: سزا پر فیصلہ مؤخر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انیس سو ترانوے بم دھماکے کی خصوصی ٹاڈا عدالت نے اسلحہ کی لینڈنگ، اے کے 56 رائفلز چھپانے، میگزین اور ہینڈگرینڈ تباہ کرنے والے آٹھ مجرموں کو پانچ سے دس سال کے درمیان سزا سنائی ہے۔ فلم سٹار سنجے دت جمعہ کو عدالت میں پیش ہوئے لیکن ان کے متعلق کوئی فیصلہ نہیں سنایا گيا۔ انہیں حاضری کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی گئی کیونکہ ان کے وکیل فرحانہ شاہ نے عدالت کو بتایا کہ آج ان کے والد کی دوسری برسی ہے اور وہ گھر والوں کے ساتھ پوجا پاٹ کرنا چاہتے ہیں۔ خصوصی ٹاڈا جج پرمود دتاتریہ کوڈے نے شاہد نظام الدین قریشی کودس سال قید اور پچیس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔ استغاثہ نے قریشی کے لیے عمر قید کی سزا کا مطالبہ کیا تھا۔ شاہد جیل میں پہلے ہی گیارہ برس کاٹ چکے ہیں۔ اس لیے ایک سال کے لیے اب ان کے جرمانہ کی رقم میں تخفیف کی جائےگی۔ عدالت نے ایک بار پھر باپ اور بیٹے کو ایک ساتھ سزا سنائی۔ اسحق ہجوانی کو سات سال قید اور ستر ہزار روپے کا جرمانہ جبکہ بیٹے سکندر ہجوانی کو پانچ سال قید اور دس ہزار روپیہ جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔ عدالت نے اسلحہ چھپانے اور تباہ کرنے کے ایک اور مجرم شاہنواز ہجوانی کو پانچ سال قید بامشقت اور دس ہزار جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنائی ہے۔ جناردھن گمباس نامی مجرم کو عدالت نے کسٹم قانون اور ٹاڈا کے تحت سزا سنائی ہے۔ کسٹم قانون کے تحت انہیں تین سال اور ٹاڈا کے تحت انہیں چھ سال کی سزا ہوئی ہے۔ لیکن چونکہ یہ دونوں سزائیں ایک ساتھ چلیں گی اس لیے چھ سال کی قید اور پچھتر ہزار روپیہ جرمانہ دینا ہوگا۔ مجرم فقی علی صوبیدار کو عدالت نے دو جرم کے لیے پانچ سال اور چھ سال قید اور پچاس ہزار جرمانہ کی سزا دی ہے۔ یہ دونوں سزائیں ساتھ چلیں گی اس لیے مجرم کو چھ سال قید میں گزارنے ہوں گے۔ فقی کی ہی طرح مجرم عباس زبیراہیم عبداللہ سورتی کو چھ سال قید اور پچاس ہزار روپےکا جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔ آٹھویں مجرم سید ابراہیم قادری کو عدالت نے پانچ سال قید اور دس ہزار روپیہ جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔ اٹھارہ مئی سے اب تک عدالت نے چھتیس مجرموں کو سزا سنائی ہے۔ |
اسی بارے میں 93 ممبئی دھماکے: مزید چھ کو سزا22 May, 2007 | انڈیا ممبئی دھماکے، پانچ کو قید بامشقت 18 May, 2007 | انڈیا 93 دھماکوں کے ملزمان رہا09 May, 2007 | انڈیا چوالیسواں ملزم بھی قصوروار27 September, 2006 | انڈیا سنجے دت کو مجرم قرار دے دیا گیا28 November, 2006 | انڈیا سنجے دت کی ضمانت میں توسیع21 December, 2006 | انڈیا سنجے دت کی رحم کی درخواست 16 January, 2007 | انڈیا ’ آج مجھے نئی زندگی ملی ہے‘ 10 May, 2007 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||