اب سنجے دت کی زندگی پر کتاب | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بالی وڈ کے اداکار سنجے دت کی زندگی پران کے قریبی دوست اور فلم ہدایت کار سنجے گپتا کتاب لکھنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ کتاب کی اشاعت کے بعد اس پر فلم بھی بنائی جائے گی۔ ایسا نہیں ہے کہ کسی فلمی ہستی پر پہلی مرتبہ کوئی کتاب لکھی جا رہی ہو۔ حال ہی میں ہیما مالنی کی زندگی پر کتاب لکھی گئی۔ بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن پر اب تک کئی کتابیں لکھی جا چکی ہیں اور کچھ مداح ان پر آج بھی کتاب لکھ رہے ہیں۔ شاہ رخ خان کی روزمرہ زندگی کو سمیٹنے کی کوشش کی گئی اور ان کی زندگی پر ایک فلم بھی بنائی جا چکی ہے۔ لیکن سنجے دت کی زندگی میں شروع سے آخر تک بہت سے اتار چڑھاؤ آئے ہیں جو کسی اچھی فلم کا سکرپٹ ہو سکتا ہے۔ سنجے گپتا کا کہنا ہے کہ کتاب لکھنے اور فلم بنانے کا خیال ان کے دل میں بہت پہلے سے تھا اور اس پر وہ کافی عرصہ سے کام بھی کر رہے تھے۔ گپتا کے مطابق کتاب لکھنا ان کے بس کی بات نہیں ہے اور یہ کام وہ کسی پروفیشنل سے ہی کروائیں گے۔ ان کے ذہن میں چند نام ہیں اور جلد ہی وہ کسی ایک کے ذمہ یہ کام سپرد کر دیں گے۔ گپتا کے مطابق سنجے دت بچپن میں بہت شریر تھے۔ پھر جوانی کا دور ان کا بہت پر آزمائش دور تھا، اس دوارن وہ منشیات کے عادی ہو گئے۔ ان کے والد جو فلم انڈسٹری کے ایک مایہ ناز اداکار رہ چکے ہیں، انہوں نے کس طرح اپنے بیٹے کو اس لت سے چھڑانے کے لیے جدوجہد کی۔ اس کے بعد دت کا فلمی کرئیر اور اس کے بعد ایک طویل قانونی جنگ لڑی۔ انہیں انیس سو ترانوے بم دھماکہ کیس میں ٹاڈا کے تحت گرفتار کر کے جیل بھی بھیجا چکا ہے۔ جیل میں انہوں
دت کی زندگی میں دھوپ چھاؤں کا یہ سفر اتنا طویل ہے کہ ایک کتاب شاید ان کی مکمل زندگی کا احاطہ نہ کر سکے، اس لیے گپتا کے مطابق ان پر لکھی جانے والی کتاب تین جلدوں پر مشتمل ہو گی۔ بچپن سے جوانی، فلمی سفر اور پھر طویل قانونی لڑائی اور ذہنی تناؤ کی زندگی۔ کتاب لکھے جانے کے بعد سنجے دت اور سنجے گپتا کی مشترکہ فلم کمپنی ’وائٹ فیدر‘ سنجے دت پر فلم بنائے گی۔ یہ فلم تین گھنٹوں پر مشتمل ہو گی۔ سنجےگپتا کا کہنا ہے کہ دت کی زندگی کو تین گھنٹوں میں سمیٹنا مشکل دت بالی وڈ کے نامور اداکار ہیں۔ حال ہی میں ان کی فلم ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ اور اس کا سیکوئیل ’لگے رہو منا بھائی‘ نے بالی وڈ میں ایک تاریخ رقم |
اسی بارے میں بم دھماکہ کیس کے ملزم سنجے دت 10 August, 2006 | انڈیا سنجے دت کیس کا فیصلہ آج؟27 November, 2006 | انڈیا سنجے دت کو مجرم قرار دے دیا گیا28 November, 2006 | انڈیا سنجے دت کی ضمانت میں توسیع21 December, 2006 | انڈیا سنجے دت کی رحم کی درخواست 16 January, 2007 | انڈیا سنجے دت کے بعد متعدد اپیلیں07 March, 2007 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||