سپریم کورٹ میں سنجے دت کی اپیل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں سزایافتہ اداکار سنجے دت نے ٹاڈا عدالت کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ ممبئی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سنجے دت کو 31 جولائی کو غیر قانونی اسلحہ کے معاملے میں چھ برس قید کی سنائی تھی۔ سنجے دت پر پچیس ہزار روپ کا جرمانہ بھی لگایا گيا تھا۔ جج پی ڈے کوڈے نے سنجے دت کی ضمانت کی درخواست بھی نا منظور کردی تھی۔ اس کے بعد سنجے دت کو حراست میں لیا گيا اور انہیں ممبئی کی آرتھر روڈ جیل بھیج دیا گيا۔ بعد میں انہیں پونے کی جیل میں منتقل کردیا گیا تھا۔ سنجے دت اس وقت پونے کی یرودا جیل میں قید ہیں۔ سنجے نے اپنی پٹیشن میں کہا ہے کہ ٹاڈا عدالت نے انہیں سزا ایک ایسے اقبالی بیان کی بنیاد پر دی ہے جس کا بعد میں انہوں نے انکار کیا تھا۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ آرمز ایکٹ کے تحت ان کے خلاف مقدمہ چلانے کے لیے کوئی ثبوت نہیں ہے۔ پٹیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ چونکہ اپیل کی سماعت میں ایک طویل وقت درکار ہوتا ہے اس لیے ان کے پرانے ریکارڈ کی بنیاد پر انہیں ضمانت پر رہا کیا جائے۔ 1993 کے ممبئي بم دھماکوں کے معاملے میں سنجے پہلے بھی سولہ مہینے جیل میں گزار چکے ہیں۔ انہیں مافیا کارکن ابو سالم سے ایک اے کے چھپن رائفل اور ایک پستول حاصل کرنے کے جرم میں سزا دی گئی ہے۔ ممبئی میں 1993 میں بارہ بم دھماکے ہوئے تھے۔ جن میں 257 افراد ہلاک ہوئے تھے اور سات سو سے زائد افراد زخمی ہوۓ تھے۔ ممبئی بم دھماکوں کے معاملے میں کل سو افراد کو قصوروار ٹھہرایا گیا تھا۔ ان میں 12 کو موت کی اور 20 کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ | اسی بارے میں سنجے دت، زندگی کے نشیب و فراز31 July, 2007 | فن فنکار سنجے دت کو چھ برس قید31 July, 2007 | فن فنکار سنجےسپریم کورٹ میں اپیل کرینگے01 August, 2007 | فن فنکار سنجے کو پُونےمنتقل کر دیا گیا03 August, 2007 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||