BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 27 August, 2007, 15:55 GMT 20:55 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سنجے دت کو ایک ماہ کی مہلت
سنجے دت سے ہاتھ ملانے پر ایک پولیس اہلکار معطل کر دیا گیا
بالی وڈ کے معروف اداکار سنجے دت 27 ستبمر تک جیل سے باہر رہ سکیں گے۔
سنجے دت کی عارضی ضمانت کی مدت اس لیے بڑھ گئی ہے کیونکہ ٹاڈا عدالت کے فیصلے کی کاپی سی بی آئی اور خود سنجے دت کو ستائیس ستمبر کو ہی دی جا سکے گي۔

سنجے دت کو 20 اگست کو سپریم کورٹ نے اس بنیاد پر عارضی ضمانت دی تھی کہ سنجے دت اور سی بی آئی کو ٹاڈا عدالت کے اس فیصلے کی کاپی حاصل نہیں ہوئی تھی جس میں سنجے دت کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں چھ برس کی قید کی سزا دی گئی ہے۔ عدالت نے ان کی عارضی ضمانت کو ان کا ’آئینی حق‘ قرار دیا تھا۔

دریں اثناء حکام نے پولیس کے ایک اہلکار کو اس لیے معطل کردیا ہے کہ سنجے دت کی رہائی کے وقت وہ خوشی سے ان سے ہاتھ ملاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ پونے کی یروڑا جیل کے حکام نے مزید آٹھ پولیس اہلکارں سے وضاحت طلب کی ہے کہ انہوں نے سنجے دت سے رہائی کے وقت ہاتھ کیوں ملائے۔

ممبئی کی ٹاڈا عدالت نے اب سنجے دت کو بتایا ہے کہ انہیں اس کے فیصلے کی کاپی 27 ستمبر تک مل سکے گی۔ ٹاڈا عدالت کی اس اطلاع سے اداکار سنجے دت کو لگ بھگ ایک ماہ کی مہلت مل گئی ہے اور ساتھ ہی فلم انڈسٹری نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔

پونے کی جیل سے رہائی پر سنجے دت
فلم انڈسٹری کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک مہینے کے اندر سنجے دت اپنے فلم پرڈیوسرز کے ساتھ مل کر یہ طے کر سکتے ہیں کہ انکی فلمیں جو پوری نہیں ہوسکیں ان کو وہ کیسے پورا کریں گے اور وہ چاہیں تو وہ بعض فلموں کی شوٹنگ بھی مکمل کر سکتے ہیں۔

عدالت کا فیصلہ آنے کے بعد سنجے دت کو پونے کی یروڑا جیل سے رہا کرنے میں چار دن کا وقت لگا تھا کیونکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی کاپی پونے کے جیل تک پہنچنے میں تاخیر ہوئی تھی۔

سپریم کورٹ نے حکم دیا تھا کہ سنجے دت کی رہائی اس وقت تک نافذالعمل رہے گی جب تک انہيں ٹاڈا عدالت سے فیصلے کی کاپی نہيں مل جاتی ہے۔ حالانکہ عدالت نے یہ بھی واضح کر دیا تھا کہ جیسے ہی ٹاڈا عدالت کے فیصلے کی کاپی سی بی آئی اور اداکار سنجے دت کو حاصل ہوتی ہے انہیں خود کو حکام کے حوالے کرنا ہوگا۔

پیر کے روز سنجے دت اپنے وکیلوں کے ساتھ ٹاڈا عدالت آئے اور انہوں نے صحافیوں سے کہا: ’مجھے عدلیہ پر پورا بھروسہ ہے۔ مشکل وقت میں میرا ساتھ دینے کے لۓ میں میڈیا کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میں اپنے مداحوں کا بھی شکریہ کرتا ہوں جنہوں نے مسلسل میرے لئے دعائیں کیں۔‘

عدالت کے حکم کے تحت جیسے ہی ٹاڈا عدالت سے سنجے کو فیصلہ کی کاپی ملے گی انہیں ٹاڈا عدالت کے سامنے پہلے خودسپردگی کرنی ہوگی اور پھر نئے سرے سے انہیں ضمانت کے لئے اپیل داخل کرنی ہو گی۔

سنجے دت کو انیس سو ترانوے کے ممبئی بم دھماکوں کے قصورواروں کے ساتھ سزا دی گئی تھی لیکن انہیں سزا انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت نہيں دی گئی ہے بلکہ وہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے قصوروار قرار دیے گئے تھے اور انہيں عدالت نے چھ برس کی قید کی سزا دی ہے۔

اداکار سنجے دتسنجے دت پر کتاب
امیتابھ، شاہ رخ اور اب سنجے کی زندگی پر کتاب
سنجے دتتصاویر میں
سنجے دت کی زندگی پر ایک نظر
دلیپ کمارسنجے کے لیے حلف
سنجے دت کا کردار اچھا ہے، دلیپ کمار کا حلف
سنجےپچاس کروڑ داؤ پر
’ سنجےکو ضمانت نہ ملی تو پچاس کروڑ کا نقصان‘
 سنجے دتبالی وڈ کی خوشی
’حالات نے سنجے کو توڑا نہیں بلکہ بہتر بنایا ہے‘
اداکار سنجے دت عدالت میں پیشی کے موقع پر’خصوصی سلوک‘
سنجے دت سے 'خصوصی سلوک' برتنے پر احتجاج
 سنجے دت نرمی: سنجے کی اپیل
اگر سنجے دت کی اپیل منظور ہو گئی تو؟
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد