BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 20 August, 2007, 08:17 GMT 13:17 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سنجے دت: ضمانت پر رہائی کا حکم

سنجے دت
سنجے دت کو 31 جولائی کو غیر قانونی اسلحہ کے معاملے میں چھ سال قید کی سنائی تھی
ہندوستان کی سپریم کورٹ نے فلم اداکار سنجے دت کو عارضی ضمانت دے دی ہے۔

عدالت نے ضمانت پر رہائی کا حکم اس بنیاد پر دیا ہے کہ ابھی تک سنجے دت یا سی بی آئی کو ٹاڈا عدالت کے فیصلے کی نقل نہيں مل سکی ہے جس میں سنجے دت کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں چھ برس کی قید کی سزا دی گئی ہے۔

سنجے کی وکیل فرحانہ شاہ کے مطابق سنجے کو ضمانت اس لیے ملی کیونکہ ٹاڈا عدالت نے انہیں ابھی تک فیصلہ کی کاپی نہیں ملی اور اگر کسی مجرم کو فیصلے کی کاپی نہیں دی جاتی اس لیے اسے جیل میں رکھنا دستور کی دفعہ اکیس اور فوجداری قانون کی دفعہ 363 کی خلاف ورزی ہے۔

شاہ کا کہنا تھا کہ جیسے ہی ٹاڈا عدالت سے سنجے کو فیصلہ کی کاپی ملے گی انہیں ٹاڈا عدالت کے سامنے پہلے خودسپردگی کرنی ہو گی اور پھر نئے سرے سے انہیں ضمانت کے لیے اپیل داخل کرنی ہو گی۔

شاہ کا کہنا تھا کہ ٹاڈا عدالت کے جج پی ڈی کوڈے نے ابھی تک کسی بھی مجرم کو فیصلے کی کاپی نہیں دی ہے۔ سنجے کو ستائیس اگست کو فیصلے کی کاپی دینے کے لیے بلایا تھا لیکن ابھی کاپی تیار نہیں ہے۔

ٹاڈا کورٹ ذرائع کے مطابق سو مجرمین کو فیصلہ کی کاپی دینے میں کم سے کم اب سے ایک ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے۔عدالت نے اسے بنیاد پر دیگر قیدیوں، سمیر ہنگورا، یوسف نل والا، عزیز احمد شیخ، زیب النساء قاضی کو بھی عبوری ضمانت دے دی ہے۔

سنجے کے وکیل ستیش مانے شندے کے مطابق سپریم کورٹ نے سنجے کو اس دوران ہفتے میں ایک مرتبہ مقامی پولس سٹیشن میں حاضری کی ہدایت دی ہے۔

سنجے دت گزشتہ بارہ برس سے ضمانت پر رہا ہیں اور انہوں نے سزا پانے کے بعد اس بنیاد پر ضمانت پر رہائي کی درخواست کی ہے کہ اس رہائی کی مدت میں ان کا کردار بہت اچھا رہا ہے اور انہوں نے ہر مرحلے پر عدالت اور پولیس کی ہر حکم کی تعمیل کی ہے۔

سنجے دت کو انیس سو ترانوے کے ممبئی بم دھماکوں کے قصورواروں کے ساتھ سزا دی گئی تھی لیکن انہیں سزا انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت نہيں دی گئی ہے بلکہ وہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے قصوروار قرار دیے گئے تھے اور انہيں عدالت نے چھ برس کی قید کی سزا دی ہے۔

اسی بارے میں
سنجے دت کو چھ برس قید
31 July, 2007 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد