BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 18 May, 2006, 13:49 GMT 18:49 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سرحد پار سچی محبت، فلم ’ہندو‘

سلیم اختر کے داماد سمیر آفتاب ’ہندو‘ میں اداکار ہوں گے
فلم ساز سلیم اختر ہندستان اور پاکستان کے درمیان پنپنے والے عشق کی سچی داستان پر ایک فلم ’ہندو‘ بنا رہے ہیں۔اس فلم کا مہورت اکیس مئی کو ہو گا اور فلم کی شوٹنگ جون میں شروع ہوگی۔ محبت کے متوالوں کو کوئی سرحد نہیں روک سکتی اور نہ ہی مذہب۔ اسی جذبہ کو اجاگر کرنے والا ایک واقعہ حال ہی میں ہند پاک واہگہ سرحد پر پیش آیا۔

دو ہندو لڑکیوں آشا پٹیل اور آشا شرما کو سرحد پر تعنیات جوانوں نے سرحد پار کرتے ہوئے گرفتار کر لیا تھا۔ انہوں نے بتایا تھا کہ انٹرنیٹ کے ذریعہ وہ لاہور میں رہنے والے دو بھائیوں خالد ممتاز اور اس کے بھائی سے محبت کر بیٹھی ہیں اور اب ان کے بغیر نہیں رہ سکتی ہیں، اس لیے وہ ان کے پاس جانے کی کوشش کر رہی تھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پندرہ مئی کو ملک کے تمام ٹی وی چینلز نے اس خبر کو نشر کیا۔ یہ کہانی ان کے دل کو چھوگئی اس لیئے اسے دیکھنے کے بعد سلیم اختر نے اس کہانی پر فلم بنانے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے خود اس فلم کا سکرین پلے لکھا اور کہانی کی ہدایت دینے کے لیئے روہت کرشن کانت کو سائن کیا۔

 فلم کی کہانی کی ہیروئین مسلمان ہے اور پاکستان میں رہتی ہے لیکن اسے ہندوستان کے ہندو لڑکے سے پیار ہو جاتا ہے۔
فلمساز سلیم اختر
سلیم اختر نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ فلم ’ہندو‘ بنا رہے ہیں اور یہ بھی کہ اس کی کہانی کسی کی حقیقی زندگی سے متاثر ہو کر لکھی گئی ہے لیکن انہوں نے یہ ماننے سے انکار کر دیا کہ ان کی کہانی آشا پٹیل یا آشا شرما کی زندگی پر مبنی ہے۔ سلیم کا کہنا تھا کہ ان کی ’فلم کی کہانی کی ہیروئین مسلمان ہے اور پاکستان میں رہتی ہے لیکن اسے ہندوستان کے ہندو لڑکے سے پیار ہو جاتا ہے۔‘

سلیم کسی بھی طرح کے تنازعہ سے بچنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ماضی میں انہیں ان کی ایک فلم میں کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اب وہ ایسا نہیں چاہتے۔ سلیم کے مطابق فلم میں دو ہیرو اور ایک ہیروئن ہیں یعنی یہ پیار کی تکون (مثلث) ہے۔اس فلم میں ایک ویلن بھی ہے۔ ہیرو کا کردار ان کے داماد سمیر آفتاب کریں گے لیکن ویلن کے لیئے تلاش جاری ہے۔

فلم کی کہانی میں تبدیلی کیوں؟ اس پر سلیم کا کہنا تھا کہ کیا ایک مسلمان لڑکی ایک ہندو سے شادی نہیں کر سکتی اور اس کے جواز میں انہوں نے مغل شہنشاہ اکبر کی جودھا بائی سے شادی سے لے کر فلم ’ویر زارا‘ اور فلم ’بامبے‘ کی مثال دے ڈالی۔ ہندستان اور پاکستان کے باشندوں کی محبت کی کہانی پر مبنی فلم ویر زارا دونوں ملکوں میں بہت مقبول ہوئی تھی۔

ارمیلا واہگہ پر پنجر
امرتا پریتم کی کتاب پنجر پر بالی وڈ فلم
ویر زارا ویر زارا ایک مقدمہ
لڑکی پاکستانی لڑکا انڈین، بالی وڈ کی نئی پیشکش
ویر زارہویر زارا: بہترین فلم
آیفا ایوارڈز میں ویر زارا سب سے آگے
منوج واجپئی کو پنجر کیلئے اعزازبھارتی فلم ایوارڈز
منوج واجپئی کو پنجر کیلئے اعزاز
خاموشی چھاگئی
مغل اعظم کا لاہور میں پریمئر شو
اسی بارے میں
براستہ بالی وڈ
10 November, 2003 | فن فنکار
بالی وڈ اور لالی وڈ کی دوستی
01 October, 2004 | فن فنکار
زلزلہ زدگان کے لیےشترو کا شو
14 December, 2005 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد