BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستانی سنیما کے مستقبل پر سیمینار

سید نور اور اعجاز درانی
ماضی کے ہیرو اور آج کے فلم ساز اعجاز درانی کا کہنا ہے کہ سرکاری سرپرستی اور امداد کے بغیر پاکستان کی تباہ شدہ فلمی صنعت دوبارہ اپنے پاؤں پہ کھڑی نہیں ہو سکتی۔

اِن خیالات کا اظہار اُنھوں نے قائدِاعظم لائبریری میں منعقدہ ایک مذاکرے کے دوران کیا جس کا اہتمام ڈائریکٹر جنرل پبلک لائبریریز پنجاب، جاوید اختر نے کیا تھا۔

اعجاز درانی نے کہا کہ نیفڈیک کا بند ہوجانا ایک برا شگون ہے کیونکہ یہ نیک نیتی سے شروع کیا گیا ایک ایسا ادارہ تھا جِس کے مقاصد بہت نیک تھے لیکن بد قسمتی سے یہ ادارہ اپنے اصل مقاصد سے منحرف ہو گیا ورنہ بھارت اور بنگلہ دیش میں قائم اسی نوعیت کے ادارے فلمی صنعت کے مفاد کی خاطر آج بھی دِن رات کام کر رہے ہیں اور اُن ممالک کی فلم انڈسٹری اِن سرکاری اداروں سے بھرپور استفادہ کر رہی ہے۔

اس ضمن میں انھوں نے ایران کی مثال بھی دی جہاں اسلامی انقلاب کے بعد فلموں کی پروڈکشن مزید بڑھ گئی ہے بلکہ دُنیا بھر میں ایرانی فلموں نے اپنا ایک منفرد مقام پیدا کر لیا ہے۔

گیت نگار عقیل روبی نے پاکستانی فلمی صنعت کی تباہی کا بنیادی سبب تعلیم کے فقدان کو قرار دیا اور کہا کہ جب تک تعلیم یافتہ افراد اس صنعت سے وابستہ نہیں ہوں گے اور اُن کی تکنیکی تربیت کا انتظام نہیں کیا جائے گا اُس وقت تک فلمی صنعت کا حال ناگفتہ بہ رہے گا۔

فلم سیمینار کے شرکاء
حاضرین نے ہاتھ اُٹھا کر اس قرارداد کی حمایت کی کہ حکومت کو فلم انڈسٹری کی فوری مدد کا بیِڑا اُٹھانا چاہیئے

شرکائے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے بزرگ فلم ساز اور ہدایتکار اسم ڈار نے اس بات سے اختلاف کیا کہ پڑھے لکھے لوگ فلمی صنعت کو تباہی سے بچا سکتے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ فلم کے کسی بھی شعبے میں کام کرنے کے لیئے پیدائشی اور خدا داد صلاحیتوں کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ اعلٰی سے اعلٰی تعلیم اور عمدہ سے عمدہ تربیت بھی مہیا نہیں کر سکتی۔

اسلم ڈار نے کہا کہ پاکستانی فلمی صنعت کی تباہی کا اصل سبب چربہ سازی ہے جس کا آغاز سن 50 کی دہائی میں فلم ’نوکر‘ سے ہوا تھا۔ یہ وہ زمانہ تھا جب تمام جنوبی ایشیا میں بھارتی اور پاکستانی فلمیں ایک ساتھ چلتی تھیں اور ایک صحت مند مقابلے کی فضا موجود تھی لیکن پاکستانی چربہ فلموں کی نمائش پر ہر طرف چہ می گوئیاں ہونے لگیں کہ پاکستان تو ہندوستانی فلموں کی نقل تیار کرتا ہے۔

اسلم ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بدنام کرنے کی یہ سازش انتہائی کامیاب رہی اور ہم چربہ سازی کے لگائے ہوئے وہ زخم آج تک چاٹ رہے ہیں۔ بزرگ ہدایتکار نے اس امر پہ افسوس کا اظہار کیا کہ قیامِ پاکستان سے آج تک کسی حکومت نے بھی فلم سازی کی صنعت کو سنجیدگی سے نہیں لیا حالانکہ ایک زمانے میں یہی صنعت حکومت کو کروڑوں روپے تفریحی ٹیکس کی شکل میں ادا کیا کرتی تھی۔

اعجاز درانی
ماضی کے ہیرو، آج کے فلم ساز اعجاز درانی

حاضرین میں موجود صحافیوں، سماجی کارکنوں اور طالبعلموں نے مقررین سے کڑے سوالات کئے جنھیں سٹیج پر موجود فلمی زعماء نے انتہائی صبر و تحمل سے سنا اور اُن کے تسلی بخش جوابات دینے کی کوشش کی۔ جوابات کا زیادہ بوجھ معروف فلم ساز اور ہدایتکار سیّد نور کے کاندھوں پر رہا جنھوں نے نوجوانوں کے تیز اور تیکھے سوالوں کے مفصّل اور اطمینان بخش جوابات دیئے۔

فلمی صنعت کی بھرپور وکالت کرتے ہوئے سیّد نور نے کہا کہ میں محض زبانی دعوے کرنے کا قائل نہیں ہوں بلکہ جو کہتا ہوں وہ کر کے دکھاتا ہوں۔ اس سلسلے میں انھوں نے اپنی تازہ ترین فلم ’مجاجن‘ کی مثال دی جو بقول اُن کے ایک صاف ستھری تفریحی فلم ہے جس نے عرصہ دراز کے بعد عورتوں بچوں سمیت تمام افرادِ خانہ کو سنیما گھروں کی طرف راغب کیا ہے۔

سیّد نور نے اس بات سے اتفاق کیا کہ معیاری فلم سازی کا تعلیم و تربیت سے براہ راست تعلق ہے۔ انھوں نے حاضرینِ جلسہ کو بتایا کہ اُن کی فلم اکیڈمی عنقریب نوجوانوں کی تربیت کا کام شروع کر دے گی اور وہاں سے فارغ التحصیل ہونے والے افراد، فلم کی مارکیٹ میں آکر سکرپٹ نگاری، اداکاری، موسیقی، سیٹ ڈیزائن، کاسٹیوم، میک اپ، فوٹوگرافی اور ہدایتکاری، غرض ہر شعبہء فلم میں ایک انقلاب پیدا کر دیں گے۔

عثمان پیرزادہفنڈنگ کی کمی ہے
پاکستانی تھیٹر میں سرمایہ کاری کی ضرورت
اداکارہ میرا مِیرا فلم بنائیں گی
’صرف اور صرف آپ کیلیے’فیملی مووی ہوگی‘
ایرانی فلمیںمعاشرے کے رنگ
ایرانی فلمیں معیاری ہدایتکاری کی علامت
نگہت چوہدری ڈانس فاؤنڈیشن
نگہت چوہدری ڈانس کی تربیت گاہیں بنائیں گی
فنکاروں کا کاروان
پاکستانی فنکاروں نے چندہ اکٹھا کرنا شروع کر دیا
اسی بارے میں
مجاجن: ایک حوصلہ بخش فلم
27 March, 2006 | فن فنکار
محمد علی کا یادگار انٹرویو
19 March, 2006 | فن فنکار
نیفڈک، رنگیلا اور مولا جٹ
05 March, 2006 | فن فنکار
پاکستانی فلم بھٹو دور میں
17 February, 2006 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد