BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 05 October, 2005, 16:25 GMT 21:25 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مِیرا بھی فلمسازی کے میدان میں

 اداکارہ میرا
میِرا بھارتی فلمساز و ہدایتکار مہیش بھٹ کی فلم نظر میں کام کر چکی ہیں
پاکستانی اداکارہ ریما کے بعد میرا نے بھی فلم بنانے کا اعلان کیا ہے۔

میرا انٹرپرائزز اینڈ پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی اس فلم کا نام ’صرف اور صرف آپ کے لیے‘ تجویز کیا گیا ہے۔

کراچی میں تیسری مرتبہ لکس ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد بدھ کی شام پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے میرا نے بتایا کہ ان کی فلم پاکستانی فلم انڈسٹری کی پہچان بین الاقوامی سطح پر کروائے گی۔

میرا کا کہنا تھا کہ یہ ایک فیملی اورینٹڈ فلم ہوگی جس میں دادی، نانی ماں اور والدین کی بات ہوگی اور پیارا سا رومانس ہوگا۔

میرا نے بتایا کہ ہمیں دنیا سے قدم سے قدم ملاکر چلنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ’میں جو کام کر رہی ہوں وہ انٹرنیشنل سطح کا ہے جبکہ یہاں پر لوگ کام کم باتیں اور تعصب زیادہ کرتے ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ میرا وعدہ ہے کہ اس فلم کو پوری فیملی کےساتھ دیکھا جاسکے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے بھارتی فلموں سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ میرا نے بتایا کہ وہ ایک ڈرامہ سیریل اقراء بھی بنا رہی ہیں جو تیرہ قسطوں پر مشتمل ہوگی اور جس کے مصنف عقیل لودھی ہیں۔

’ممبئی منتقل ہونے کا کائی ارادہ نہیں‘

اپنی متنازعہ فلم نظر کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ’نظر میں کچھ لوگوں کو میرا کام اچھا نہیں لگا۔ انہوں نے اس کو مسئلہ بنادیا مگر میں اپنے کام سے مطمئن ہوں۔ میں نے کچھ بھی غلط نہیں کیا‘۔ ان کا کہنا تھا کہ اس فلم نے بارہ کروڑ کا بزنس کیا تھا جب کہ اس پر لاگت چھ کروڑ روپے آئی تھی۔

بھارت میں مستقبل کی منصوبہ بندی کے بارے میں میرا نے بتایا کہ مہیش بھٹ ان کے ساتھ ایک اور فلم بنانے کی پلاننگ کر رہے ہیں جس کے لیے مکیش بھٹ سے دبئی میں ملاقاتیں ہوچکی ہیں۔

میرا نے وضاحت کی کہ ’مجھے جو بھی عزت، شہرت اور دولت ملی ہے وہ پاکستانی فلم انڈسٹری کی وجہ سے ملی ہے۔ ممبئی آنا جانا رہتا ہے مگر وہاں شفٹ ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ وہاں کام کرتے ہیں اور واپس آجاتے ہیں۔ پاکستان پہچان ہے یہاں سے کہیں نہیں جانا ہے‘۔

 ’نظر میں کچھ لوگوں کو میرا کام اچھا نہیں لگا۔ انہوں نے اس کو مسئلہ بنادیا مگر میں اپنے کام سے مطمئن ہوں۔ میں نے کچھ بھی غلط نہیں کیا‘
مِیرا

انہوں نے کہا کہ ’ مجھے پاکستان میں کبھی کوئی دھمکی نہیں ملی نہ کسی نے ڈرایا ہے‘۔

بھارت میں سیاسی معاملات پر بات چیت پر انہوں نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ سیاستدان حل نہیں کر سکے ہم کیا حل کریں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ’ جب ہمارا ملک ہمیں سپورٹ نہیں کرےگا تو اور کوئی بھی سپورٹ نہیں کرےگا۔اگر اپنے ملک اور گھر میں عزت نہیں تو دوسرے ملک اور گھر میں بھی عزت نہیں ملے گی‘۔

میرا نے کہا کہ’ بہت افسوس کی بات ہے کہ ہماری انڈسٹری آج برے حال میں ہے۔ ان حالات میں فلم انڈسٹری کیسے پہنچی، اگر میں نے بات کی تو تنازعہ کھڑا ہوجائےگا۔ ہمیں ہر ملک کےساتھ پروڈکشن کرنی چاہیے تاکہ ہماری فلم کا معیار بلند ہو‘۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد