BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 19 March, 2006, 13:37 GMT 18:37 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
محمد علی کا یادگار انٹرویو
محمد علی
محمد علی کو ’شہنشاہِ جذبات‘ کہا جاتا تھا
پاکستان کے معروف فلمی اداکار محمد علی اتوار کو لاہور میں انتقال کر گئے ۔ ان کی عمر انہتر برس تھی۔ وہ کچھ عرصے سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔

محمد علی نے انیس سو باسٹھ میں فِلم ’چراغ جلتا رہا‘ سے فلمی کیرئر کا آغاز کیا تھا اور جلد ہی ان کا شمار ملک کے معروف فلمی اداکاروں میں کیا جانے لگا۔

انہوں نےاپنے فلمی کیرئر میں تین سو زیادہ فلموں میں کام کیا اور دو عشروں سے زیادہ عرصے تک پاکستان کے فلمی افق پر چھائے رہے۔چند برس قبل محمد علی نے بی بی سی ریڈیو کی مہ پارہ صفدر کو ایک یادگار انٹرویو دیا تھا۔ انٹرویو سننے کے لیئے دیےگئے لنک پرکلک کریں۔



محمد علی کی فلموں کے ساتھ آپ کی کیا یادیں وابستہ ہیں؟ اگر آپ بھی ان کی شخصیت اور ان کی فنکارانہ زندگی کے بارے میں بی بی سی کو اپنے خیالات بھیجنا چاہتے ہیں تو آپ بائیں جانب لگے ہوئے ای میل فارم کے ذریعے ایسا کر سکتے ہیں۔

آپ کی رائے

سید علی سعید،کینیڈا
میں محمد علی اور زیبا کا بہت بڑا فین ہوں۔ تنتالیس سال کا ہوں مگر بچپن سے محمد علی صاحب کی فلمیں دیکھتا رہا ہوں۔ میں ایک مرتبہ محمد علی سے تب ملا تھا جب وہ ایک میچ کے مہمانِ خصوصی بن کر آئے تھے۔ اللہ انہیں جوارِ رحمت میں جگہ دے۔

عبدالعلی محمد،سوئٹزرلینڈ
مجھے محمد علی کی کافی فلمیں دیکھنے کا موقع ملا، وہ واقعی شہنشاہِ جذبات تھے۔

امجد شاہانی، رانی پور
پاکستانی فلمی صنعت کے سنہری دور کا آخری کردار چلا گیا۔

عبدالرحمان، امریکہ
وہ ایک عظیم فنکار تھے۔ انہوں نے پاکستانی فلمی صنعت پر انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔ مجھے یاد ہے جب ہمارے گاؤں میں بجلی پہلی مرتبہ آئی تو میں اور میرے دوست ایک ماہ تک ٹی وی پر علی صاحب کی تصویر دیکھنے کے انتظار میں بیٹھے رہے تھے۔

آصف بخاری، کینیڈا
علی بھائی کے انتقال کا سنا تو ایسا لگا کہ کوئی اپنا بچھڑ گیا ہو۔ وہ نہ صرف ایک اچھے اداکار بلکہ نہایت اچھے انسان تھے۔ ایک ایسا انسان جو خاموشی سے دوسروں کی مدد کرتا تھا۔ اللہ انہیں جوارِ رحمت میں جگہ دے۔

سعید احمد، فیصل آباد
محمد علی کے بارے میں جاننا ہو تو سب فلم ’آگ اور دریا‘ دیکھ لو۔

پہلا نام
خاندانی نام*
پتا
ملک
ای میل
ٹیلی فون*
* اختیاری
آپ کی رائے
بی بی سی آپ کی آراء میں کاٹ چھانٹ کر سکتی ہے اور اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتی کہ موصول ہونے والی تمام ای میل شائع کی جائیں گی۔
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد