اداکار محمد علی کا انتقال ہو گیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے معروف اداکار محمد علی اتوار کو لاہور میں انتقال کر گئے ۔ ان کی عمر انہتر برس تھی۔ وہ کچھ عرصے سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور ان کا ہفتے میں دو بار ڈائلیسِس کیا جاتا تھا۔ محمد علی کا جسد خاکی پیر کی صبح تک کے لیے سرد خانے بھجوا دیا گیا۔ ان کی تدفین کا انتظام ان کی بیٹی کی لاہور آمد کے بعد کیا جائے گا۔
محمد علی نے اپنے کیرئر کا آغاز ریڈیو پاکستان حیدرآباد، سندھ سے کیا۔ ان کے والدین تقسیم ہند کے بعد وہاں آکر آباد ہو گئے تھے۔ ان کی بھرپور آواز نے انہیں ایک بہترین براڈکاسٹر کی حیثیت سے منوایا اور انہیں فلمی دنیا تک پہنچانے میں بھی ان کی آواز نے ہی اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے درجنوں فلموں میں بحیثیت ہیرو کے کام کیا۔ ان کی فلموں کی زیادہ تر ہیروئن ان کی بیگم زیبا تھیں۔ انہوں نے 300 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ محمد علی زندگی سے بھرپور انسان تھے اور عوامی محلفوں اور تقربیات کو پسند کرتے اور ان میں شرکت کرتے تھے۔ گزشتہ پندرہ سال سے وہ اپنا خیراتی ادارہ چلا رہے تھے اور کافی عرصے سے بیمار بھی تھے۔ | اسی بارے میں لالی وڈ کی کہانی: اور پھرٹی وی آگیا!19 March, 2006 | فن فنکار چاکلیٹی ہیرو کے زوال کی کہانی10 February, 2006 | فن فنکار جنگجو ہیرو بمقابلہ رومانوی ہیرو26 December, 2005 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||