BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: 01 March, 2008 - Published 15:40 GMT
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
الیکشن کے سرکاری نتائج کا اعلان

 کمیشن کے سیکریٹری کنور دلشاد
قومی اسمبلی صابائی اسمبلیوں میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے ناموں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اٹھارہ فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے سرکاری اور حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

آٹھ گھنٹے سے بھی زیادہ دیر تک جاری رہنے والے اس اجلاس کے بعد کمیشن کے سیکریٹری کنور دلشاد نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ قومی اسمبلی کی دو سو اٹھاون نشستوں پر کامیاب امیدواروں کے ناموں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

ان کے مطابق قومی اسمبلی کی کل دو سو بہتر عمومی نشستوں میں سے چار ایسی ہیں جہاں امیدواروں کی ہلاکت اور امن عامہ کی وجہ سے اٹھارہ فروری کو انتخابات نہیں ہوئے جبکہ دس نشستیں ایسی ہیں جہاں مختلف وجوہات کی بنا پر نتائج روکنے کے لیے مختلف عدالتوں نے حکم امتناعی جاری کر رکھا ہے۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ پنجاب اسمبلی کی کل دو سو ستانوے میں سے دو سو اکیانوے کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے اور وہاں ایک نشست کا نتیجہ حکم امتناعی کی وجہ روکا گیا ہے جبکہ پانچ نشستوں پر امیدواروں کے انتخابی عمل کے دوران وفات کی وجہ سے انتخابات نہیں ہوسکے۔

پنجاب اسمبلی کے نتائج
 پنجاب اسمبلی کی کل دو سو ستانوے میں سے دو سو اکیانوے کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے اور وہاں ایک نشست کا نتیجہ حکم امتناعی کی وجہ روکا گیا ہے

ان کے مطابق سندھ اسمبلی کی ایک سو تیس عمومی نشستوں میں سے ایک سو بائیس کے نتائج جاری ہوچکے جبکہ سات نشستوں پر عدالتوں کے حکم امتناعی کی وجہ سے نتائج روکے گئے ہیں۔ سندھ میں ایک نشست پر انتخابات ملتوی کیے گئے تھے۔

الیکشن کمیشن کے سیکریٹری نے مزید بتایا کہ سرحد اسمبلی کی ننانوے نشستوں میں سے نواسی کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے جبکہ سات نشستوں کے نتائج روکنے کے لیے حکم امتناعی جاری ہوچکے ہیں اور تین نشستوں پر ابھی انتخاب ہونا باقی ہے۔

صوبہ بلوچستان کی اسمبلی کی اکیاون میں سے اڑتالیس نشستوں پر کامیاب امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے۔ ایک نشست کا نتیجہ روکنے کا عدالتی حکم جاری ہوا ہے جب کہ دو نشستوں پر انتخاب بعد میں ہوگا۔

سندھ اسمبلی کے نتائج
 سندھ اسمبلی کی ایک سو تیس عمومی نشستوں میں سے ایک سو بائیس کے نتائج جاری ہوچکے جبکہ سات نشستوں پر عدالتوں کے حکم امتناعی کی وجہ سے نتائج روکے گئے ہیں

انہوں نے کہا کہ اب تک موصول ہونے والے تمام انتخابی اعتراضات نمٹا دیئے گئے ہیں تاہم دیگر عذرراریوں کے حوالے سے شکایات کے لیے انتخابی ٹرائبیونل قائم کر دیے گئے ہیں۔

کنور دلشاد نے بتایا کہ تین روز کے اندر آزاد حیثیت میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو اپنی پسند کی پارٹی میں شمولیت کی مہلت دی جا رہی ہے اور متعلقہ امیدوار اور سیاسی جماعت کا سربراہ مہلت ختم ہونے کے بعد الیکشن کمیشن کو مطلع کرنے کا پابند ہوگا۔

سرحد اسمبلی کے نتائج
 سرحد اسمبلی کی ننانوے نشستوں میں سے نواسی کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے جبکہ سات نشستوں کے نتائج روکنے کے لیے حکم امتناعی جاری ہوچکے ہیں

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ تین روز کی مہلت کے بعد جب الیکشن کمیشن کو سیاسی جماعتوں کی طرف سے اراکین کی فہرست ملے گی تو الیکشن کمیشن طے شدہ فارمولے کے تحت خواتین اور اقلیتوں کے لیے مخصوص نشستوں کا تعین کرے گا۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں خواتین کی ساٹھ اور اقلیتوں کی دس مخصوص نشستیں ہیں۔ جبکہ پنجاب اسمبلی میں خواتین کی چھیاسٹھ اور اقلیتوں کی آٹھ نشستیں ہیں، سندھ اسمبلی میں خواتین کی انتیس اور اقلیتوں کی نو نشستیں، سرحد اسمبلی میں خواتین کی گیارہ اور اقلیتوں کی تین اور بلوچستان اسمبلی میں خواتین کی بائیس اور اقلیتوں کی تین نشستیں ہیں۔

کنور دلشاد نے دو روز قبل بی بی سی کو بتایا تھا کہ مخصوص نشستوں کے تعین کے بعد الیکشن کمیشن حتمی صورتحال سامنے آنے کے بعد قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کو مطلع کرے گا۔ جس کے بعد یہ حکومت کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ کب اراکین کے حلف کے لیے اجلاس بلاتے ہیں۔

بلوچستان اسمبلی کے نتائج
 بلوچستان کی اسمبلی کی اکیاون میں سے اڑتالیس نشستوں پر کامیاب امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے۔ ایک نشست کا نتیجہ روکنے کا عدالتی حکم جاری ہوا ہے

ان کے بقول حلف برداری کے بعد خالی نشستوں پر ضمنی انتخاب کا عمل شروع ہوگا جوکہ پچاس روز میں مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا تھا کہ بعض ایسے امیدوار بھی ہیں جو ایک ہی وقت میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں اس لیے حلف کے بعد انہیں ایک نشست چھوڑنی ہوگی۔
تہمینہ دولتانہ خواتین کی کامیابی
عام انتخابات میں چوبیس خواتین کامیاب
جنرل اشفاق پرویز کیانی چیف کی وضاحت
’شفاف انتخابات، الیکشن کمیشن کی ذمہ داری‘
ہر طرف قائد ہی قائد
سیاسی جماعتوں کے قائد موجود، امیدوار غائب
میاں نواز شریفمشرف مستعفی ہوں
قومی حکومت ہو، بھگوان داس الیکشن کمشنر بنیں
الیکشن کمیشن’الیکشن 2008‘
قبل از الیکشن عمل غیرمنصفانہ: مبصرین
پاکستان الیکشن کمیشن معمول کی بات
پاکستانی ووٹر فہرستوں کی کینیڈا میں حفاظت
اسی بارے میں
مشرف مخالف جماعتوں کی جیت
19 February, 2008 | الیکشن 2008
پی پی پی، ایم کیو ایم مذاکرات
27 February, 2008 | الیکشن 2008
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد