BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 09 January, 2008, 09:30 GMT 14:30 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ووٹر لِسٹ: ’بیرون ملک تحفظ معمول‘

پاکستان الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن سے ووٹر لسٹ کمپیوٹر سی ڈی پر بھی دستیاب ہے۔
پاکستان کے انتخابی کمیشن نے ووٹروں کی فہرست جیسی اہم سرکاری دستاویزات کو حفاظت کی خاطر بیرون ملک رکھنے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معمول کا طریقۂ کار ہے۔

الیکشن کمیشن کے سیکٹری کنور دلشاد نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ برس اکتیس اکتوبر کو ایک ٹینڈر کی منظوری کے بعد کینیڈا کی ایک کمپنی کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

’یہ کوئی نئی بات نہیں ہے، جتنے کمپوٹر سرور ہیں بیرون ملک ہیں، لہذا سکیورٹی کے نقطۂ نظر سے اسے وہاں رکھا جاتا ہے۔ ووٹر فہرست کافی اہم دستاویز ہوتی ہے۔‘

اخباری اطلاعات کے مطابق انتخابی کمیشن نے مانٹریال، کینیڈا کی کرونومیجک نامی ایک کمپنی کو یہ آن لائن فہرست رکھنے کی ذمہ داری سونپی ہے۔

کمپنی کے اہلکار حئی بخاری کے مطابق پاکستان میں بجلی کا مسئلہ اکثر رہتا ہے اس لیئے یہ فہرست ان کے پاس رکھی جا رہی ہے۔ اس وجہ سے یہ فہرست صرف امریکہ، کینیڈا یا یورپ میں ہی کسی کمپنی کو دی جاسکتی تھی۔

اس کمپنی کے بارے میں ایک دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ یہ مہندی ڈاٹ کام نامی ایک رشتے کروانے والی ویب سائٹ بھی چلاتی ہے۔

 ’یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ جتنے کمپوٹر سرور ہیں بیرون ملک ہیں لہذا سکیورٹی کے نقطۂ نظر سے اسے وہاں رکھا جاتا ہے۔‘
پاکستان الیکشن کمیشن
تاہم انتخابی کمیشن کے سیکٹری کنور دلشاد نے بجلی کی کمی کو وجہ ماننے سے انکار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ فی الحال اس کمپنی کو ایک سال کے لئے یہ ذمہ داری دی گئی ہے جس میں بعد میں توسیع بھی کی جاسکتی ہے۔

الیکشن کمیشن نے اس کے ساتھ ہی منگل کو ووٹروں کی کمپوٹرائزڈ فہرستیں اپنی ویب سائٹ پر جاری کر دی تھیں۔ کوئی بھی ووٹر اب صرف اپنے شناختی کارڈ کا نمبر اور صوبہ درج کرکے اپنے ووٹ کے بارے میں اردو میں معلوم حاصل کرسکتا ہے۔

تاہم یہ معلومات فہرست کی شکل میں نہیں ہے۔ صرف شناختی کارڈ کا نمبر یا دیگر متعلقہ معلومات فراہم کر کے ہی اپنے ووٹ کی نوعیت کے بارے میں معلومات حاصل کی جاسکتی ہے۔

کنور دلشاد کا کہنا تھا کہ ووٹر فہرستیں دیگر ممالک میں بھی اسی طریقے سے جاری کی جاتی ہیں اور اسے باقاعدہ فہرست کی صورت میں جاری کرنا صروری نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فہرست دو سو روپے کے عوض سی ڈی کی شکل میں فراہم کی جاسکتی ہے۔

ویب سائٹ پر آٹھ کڑوڑ ووٹروں پر مشتمل دیٹا بیس دیا گیا ہے۔

وفاق بمقابلہ اقتدار
اٹھارہ فروری کو کون کیا سوچ کر ووٹ ڈالےگا
ووٹ’دھاندلی روکی جائے‘
قبل از انتخاب دھاندلی، پیپلز پارٹی کی رپورٹ
الیکشن باکسانتخاب پر خدشات
اٹھارہ فروری انتخابات، خدشات برقرار
امیدواروں کی مشکل
دوبارہ سے انتخابی مہم چلانے میں مشکلات
آصف زرداری کا سفرآصف زرداری کا سفر
پیپلز پارٹی کی سٹیئرنگ ابھی ان کے ہاتھوں میں ہے
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد