دس چیزیں جن سے ہم گذشتہ ہفتے تک لاعلم تھے

،تصویر کا ذریعہGetty
1۔ چھوٹے انسان جنھیں ’بوروورز‘ میں پیش کیا گيا ہے وہ تقریباً اندھے اور بہرے ہوں گے اور انھیں انتہائی موٹے کپڑوں کی ضرورت ہوگي۔
2۔ چوہے نما جانور ہیمسٹر جسے ’میرون‘ کہا جاتا ہے اس کا تعلق شاہی گھرانے سے ہے۔
3۔ ماما ویسٹ رے کے آرکیڈین جزیرے کا وجود نہیں تاہم وہاں کی سیاحت کے لیے ایک پیشہ ورانہ بروشر ہے۔
4۔ لیبریڈر کتے شاید فطری طور پر ضرورت سے زیادہ کھانے کے لیے بنے ہیں۔
5۔ لندن میں صحت کے لیے سائیکل چلانا بہترین طریقہ ہے لیکن دہلی، دوحہ یا کراچی میں ایسا نہیں ہے۔

،تصویر کا ذریعہ.
6۔ غیر قانونی طور پر فلم ڈاؤن لوڈ کرنا سپین کے بشپ کے لیے گناہ کے مترادف ہے۔
7۔ طیاروں کے فرسٹ کلاس مسافروں کو زیادہ غصہ آتا ہے۔
8۔ دنیا میں اتنے لوگ نہیں ہیں جو رو رو کر دریا بہا دیں لیکن ہاں اگر سب 55 آنسو کے قطرے بہائيں تو ایک اولمپک سائز کا سوئمنگ پول بھر سکتا ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
9۔ گھڑیالوں (مگر مچھ) کی آنکھیں گھات لگانے کے لیے بہت موزوں ہوتی ہیں۔
10۔ امریکہ میں دو ڈالر کے نوٹ قانونی ٹینڈر ہیں لیکن سب اس بات کو نہیں جانتے۔







