دس چیزیں جن سے ہم گذشتہ ہفتے لا علم تھے

رولر کوسٹرز کی سواری بڑے شہروں میں نوجوانوں کو لبھاتی ہے

،تصویر کا ذریعہAlamy

،تصویر کا کیپشنرولر کوسٹرز کی سواری بڑے شہروں میں نوجوانوں کو لبھاتی ہے

1۔ بعض رولر کوسٹر پر آپ کو چیخنے کی اجازت نہیں۔

2۔ لندن کی ہوا خریدنے کے لیے آپ کے تقریبا 20 پاؤنڈ لگ سکتے ہیں۔

3۔ صدر براک اوباما کا مشورہ ہے کہ جب آپ کسی پارٹی کے لیے ڈی جے چلائیں تو اریتھا فرینکلن کے ’راکی سٹیڈی‘ سے شروع کریں۔

4۔ گرامر یا قوا‏عد پر زور دینے والے زیادہ تر ’انٹروورٹ‘ یا کم اظہار کرنے والے ہوتے ہیں۔

5۔ سنہ 1978 کی ’U‘ درجہ بندی والی فلم کو یکم اپریل کو ’PG‘ درجے میں ڈال دیا گیا۔

سائنسی آلات سے لیس کیڑے ڈرونز کے متبادل ہو سکتے ہیں

،تصویر کا ذریعہBBC World Service

،تصویر کا کیپشنسائنسی آلات سے لیس کیڑے ڈرونز کے متبادل ہو سکتے ہیں

6۔ جرم کے لیے لندن کی زیر زمین سنٹرل لائن سب سے خراب ہے۔

7۔ کسی زمانے میں انسان شاید سائبیریا کے ایک سینگ والے جانور کے ساتھ رہتے تھے۔

8۔ جب کرافٹ نے اپنے میکرونی اور پنیر بنانے کے طریقے میں تبدیلی کی تو کسی کا دھیان اس جانب نہیں گیا۔

9۔ میشیگن میں ایک خاتون نے ’ڈاکٹر پیپر‘ نام کے ٹوئٹر ہینڈل کو 41 ہزار پانی کے بوتل کے بدلے فروخت کیا۔

10۔ برقی آلات سے لیس بڑے بھونروں کی فوج ڈرونز کی متبادل ہو سکتی ہیں۔