دس چیزیں جن سےہم گذشتہ ہفتےلاعلم تھے

،تصویر کا ذریعہAileen Adalid
1- جرمن پاسپورٹ پر بغیر ویزے کے سب سے زیادہ ممالک کا سفر کیا جاسکتا ہے۔
2۔’دا کیٹ ان دا ہیٹ‘ کے مصنف ڈاکٹر سیوس دوسری جنگِ عظیم کے دوران اتحادی ممالک کے لیے پروپیگنڈا فلمیں بناتے تھے۔
3۔ مون جیلی فش اپنی عمر میں اضافے کے عمل کو روکنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
4۔کیا آپ کو معلوم ہے کہ کہکشاں نے آٹھ ارب سال پہلے ستارے بنانے بند کر دیے تھے۔
5۔ڈونلڈ ٹرمپ کے آباؤ اجداد نے اپنا خاندانی نام ’ڈرمپف‘ سے تبدیل کر کے ٹرمپ رکھا تھا۔

،تصویر کا ذریعہThinkstock
6۔ لندن میں نظر آنے والی ہر آٹھ نیلی تختیوں میں سے ایک کسی عورت کے اعزاز میں لگائی گئی ہے۔
7۔ سپین کے ایک قصبے میں گذشہ سو برس سے بطخوں کو پھینکنے کے میلے کا انعقاد ہو رہا ہے۔
8۔ کینیڈا میں آنے والے تقریباً آدھے پناہ گزینوں کو عام شہری نجی طور پر مدد فراہم کر رہے ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
9۔ سینٹ ڈیوڈز برطانیہ کا سب سے کم آبادی والا شہر ہے۔
10۔سمندر میں پائی جانے والی نایاب چھپکلی ’سلامندر‘ دس سالوں میں ایک یا دو بار تولیدی عمل سے گزرتی ہے۔







