دس چیزیں جن سےہم گذشتہ ہفتےلاعلم تھے

لاما امریکہ میں تھراپی کرنے والے جانور کے طور پر رجسٹرڈ ہیں

،تصویر کا ذریعہ

،تصویر کا کیپشنلاما امریکہ میں تھراپی کرنے والے جانور کے طور پر رجسٹرڈ ہیں

1- یوٹیوب آئن لائن ڈیٹنگ کے لیے بنائی گئی تھی۔

2۔امریکی ریاست اوریگن میں لاماز باقاعدہ طور پر تھراپی فراہم کرنے والے جانوروں کے طور پر رجسٹرڈ ہیں۔

3۔ نیوزی لینڈ میں موٹے ملزمان کے لیے خصوصی ہتھکڑیاں استعمال کی جاتی ہیں۔

4۔ایک زمانے میں انگلینڈ سے باہر جانے کے لیے لوگوں کو خصوصی اجازت لینا پڑتی تھی۔

5۔سمندروں کی تہہ میں تقریباً 30 لاکھ تباہ شدہ جہاز پڑے ہوئے ہیں۔

ماہرین کے بقول سمندر میں ڈوب جانے والے جہاز سمندری آلودگی میں اضافے کا باعث بنتے ہیں

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنماہرین کے بقول سمندر میں ڈوب جانے والے جہاز سمندری آلودگی میں اضافے کا باعث بنتے ہیں

6۔ ویکی پیڈیا پر ماہانہ 80 ہزار ایڈیٹرز کام کرتے ہیں۔

7۔ ایک امریکی شہر گزشتہ 30 برس سے گدھوں سے پریشان ہے۔

8۔برطانیہ کی بلند ترین چوٹی بن نیوس کی اونچائی پہلے سے معلوم اونچائی سے ایک میٹر بلند ہے۔

9۔ دوسری جنگِ عظیم کے دوران سمندر میں گرنے والے ایک جنگی جہاز کا عملہ اپنے جانگھیوں کے ذریعے مچھلیوں کا شکار کر کے کئی روز تک زندہ رہا۔

10۔اگر آپ خوش گوار زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو ڈنمارک منتقل ہوجائیں۔