دس چیزیں جن سے ہم گذشتہ ہفتے لا علم تھے

اگّی پاپ کے پاس ایک سفید رنگ کا کوکٹو (خاص طوطا) ہے جسکا نام بگی پاپ ہے
،تصویر کا کیپشناگّی پاپ کے پاس ایک سفید رنگ کا کوکٹو (خاص طوطا) ہے جسکا نام بگی پاپ ہے

1۔ اگّی پاپ کے پاس ایک سفید رنگ کا کوکٹو (خاص طوطا) ہے جسکا نام بگی پاپ ہے۔

2۔ سپر ہیرو فلمیں اگر صرف سپر ہیرو کے بارے میں نہ ہوں تو باکس آفس پر وہ اچھا بزنس کرتی ہیں۔

3۔ ادیب سر والٹر سکاٹ اپنے ہی ناول پر خراب تجزیہ اس لیے لکھا کرتے تھے تاکہ وہ زیادہ فروخت ہوں۔

4۔ ایک بہت ہی قدیم سمندری مخلوق اپنے بچوں کو پاس لانے کے لیے انھیں ایسے کھینچ لیتا تھا جیسے پتنگ کو ڈور سے کھینچا جاتا ہے۔

سپر ہیرو فلمیں اگر صرف سپر ہیرو کے بارے میں نہ ہوں تو باکس آفس پر وہ اچھا بزنس کرتی ہیں

،تصویر کا ذریعہWarner Bros

،تصویر کا کیپشنسپر ہیرو فلمیں اگر صرف سپر ہیرو کے بارے میں نہ ہوں تو باکس آفس پر وہ اچھا بزنس کرتی ہیں

5۔ حساب کے لحاظ سے گیم آف تھرونز میں سب سے اہم کردار ٹائرن کا ہے۔

6۔گذشتہ 25 برس کے دوران جتنے لوگوں کو موت کی سزا دی گئی اس سے بھی زیادہ صرف 2015 میں موت کی سزا پر عمل ہوا۔

7۔مینسن خاندان کے ایک رکن نے قید خانے میں وکی پیڈیا کے ایک صفحے کے پرنٹ آؤٹ کو اپنے ہاتھ سے ایڈٹ کیا۔

8۔ ویتنام میں ٹریفک اصولوں کی خلاف ورزی پر بطور جرمانہ آپ سے خاص چيزیں تحریر کروائی جا سکتی ہیں۔

9۔ لندن کے سویل رو میں ایک خاتون بھی اب ایک دکان کی مالک ہیں۔

10۔ چمباوامبا بینڈ کا ٹب تھمپنگ نامی نغمہ پڑوس میں آئر لینڈ کے ایک شرابی کو دیکھ کر لکھا گیا تھا جو نشے کی حالت میں بینڈ کے مکان کے سامنے گرتے پڑتے رہتے تھے۔