دس چیزیں جن سے ہم گذشتہ ہفتے لا علم تھے

،تصویر کا ذریعہGetty
1۔ اگر آپ کا نام بزلائٹ ایئر ہے تو آپ کو برطانیہ کا ڈرائیونگ لائسنس مل سکتا ہے۔
2۔ امریکہ میں صدارتی امید وار کی دوڑ میں شامل ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ٹیڈ کروز نے اپنے ہنی مون کے فوری بعد کیمبل چنکی سوپ کے سو ڈبّے خریدے تھے۔
3۔ قطب شمالی سنہ 2000 سے ہی لندن کی جانب بڑھ رہا ہے۔
4 ۔ گذشتہ ماہ جن لوگوں نے وینائل (گراموفون) خریدا تھا اس میں سے نصف نے ابھی تک بجایا نہیں ہے۔
5 ۔ والدین یہ نہیں بتا پاتے کہ ان کا بچّہ کب جھوٹ بول رہا ہے، ان سے بہتر تو کوئی اجنبی بتا سکتا ہے کہ بچہ جھوٹ بول رہا ہے۔

،تصویر کا ذریعہAlamy
6۔ روسی رہنما ولادی میر لینن کی حنوط شدہ لاش کو محفوط رکھنے میں سالانہ تقریباً دو لاکھ ڈالر خرچ کیے جاتے ہیں۔
7۔ تعجب کی بات یہ ہے کہ آکٹوپس بچ نکلنے کے فن میں ماہر ہوتے ہیں۔
8 ۔ مانچیسٹر ایئر پورٹ پر ایک بار سات مہینے کے وقفے میں سنفرڈاگ (کھوجی کتّے) کوئی غیر قانونی منشیات وغیرہ کا پتہ تو نہیں لگا پائے لیکن ان میں سے ایک اکثر پنیر اور ساسز ڈھونڈ نکالتا تھا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
9۔ آن لائن لکھنے والے دس سب سے زیادہ معتوب لکھاریوں میں آٹھ خواتین ہیں اور دو سیاہ فام رائٹرز۔
10 ۔ برطانوی دارالعوام کے کلرک اس بات سے ناواقف ہیں کہ سکاٹ لینڈ کے لوگ منس (قیمے) کا لفظ کس معنی میں استعمال کرتے ہیں۔







