شارک کے حملے میں نوجوان لڑکی کی ہلاکت

،تصویر کا ذریعہReuters
مغربی آسٹریلیا میں ایک 17 سالہ لڑکی سرفنگ کے دوران شارک کے حملے میں ہلاک ہو گئی ہے۔
پولیس کے مطابق پیر کو شام چار بجے جب لڑکی کو ان کے والد نے سمندر سے نکالا تو وہ شدید طور پر زخمی تھی اوربعد میں ہسپتال میں ان کی موت ہو گئی۔
لڑکی کے ساتھ ان کی والدہ اور دو بہن بھائی بھی موجود تھے۔
یہ لوگ ایسپرانس کے پاس معروف سرفنگ کی جگہ پر تھے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
خیال رہے کہ گذشتہ ایک سال میں مغربی آسٹریلیا میں شارک کا یہ تیسرا حملہ ہے جس میں لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔
اسی علاقے میں آخری بار شارک کا حملہ سنہ 2014 میں ہوا تھا جس میں ایک شخص کو اپنے بازوؤں سے ہاتھ دھونا پڑا تھا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
ایک پیشہ ور ماہی گیر نیول مانسٹیڈ نے کہا کہ اب وہ وہاں سرفنگ نہیں کریں گے۔

،تصویر کا ذریعہ9NEWS.COM.AU
ویسٹ آسٹریلین نامی اخبار کو انھوں نے بتایا کہ اسی جگہ پر اس طرح کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ ’اس میں میرا بیٹا بھی شامل ہو سکتا تھا۔‘
بیچ کو کم از کم 48 گھنٹوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے اور اس دوران حکام اس واقعے کی جانچ کر رہے ہیں۔









