’امریکہ میں کچھ بھی ممکن ہے‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ کے نو منتخب صدر باراک اوبامہ کی حلف برداری سے قبل جشن کی تقریبات کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور اتوار کی شام اپنے مداحوں کے ایک بڑے ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’امریکہ میں کچھ بھی ممکن ہے‘۔ مسٹر اوبامہ بیس جنوری کو امریکہ کے چوالیسویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔ واشنگٹن میں امریکہ کے سولہویں صدر ابراہم لنکن کی یاد میں تعمیر عمارت کی سیڑھیوں پر کھڑے ہوکر موسیقی کے ایک کنسرٹ سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر اوبامہ نےکہا کہ’امریکہ کو کئی نسلوں کے سب سے سنگین چینلنجز کا سامنا ہے اور وہ پر امید ہیں کہ امریکہ ان مشکلات پر قابو پالے گا۔‘ ابراہم لنکن نے امریکہ میں غلامی کی روایت کا خاتمہ کیا تھا۔
اس کنسرٹ کا اہتمام مسٹر اوباما کی انتخابی کامیابی کا جشن منانے کےلیے کیا گیا ہے اور اس میں دنیا کے بہترین گلوکاروں نے حصہ لیا۔ لیکن ساتھ ہی مسٹر اوباما نے کہا کہ ملک کو درپیش مسائل کو حل کرنے میں وقت لگےگا اور راستہ کٹھن ہوگا۔’ لیکن اس کے باوجود میں پر امید ہوں کہ اس ملک کے بانیوں کی خواب زندہ رہے گا‘۔ امریکہ عراق اور افغانستان کی جنگوں کے علاوہ ایک شدید مالیاتی بحران سے نمٹنے کی کوشش کر رہا ہے۔ حلف برداری کی تقریب کے لیے غیر معمولی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ منتظمین کا خیال ہے کہ اس تقریب میں بیس لاکھ لوگ شریک ہوں گے۔ پیر کو امریکہ میں مارٹن لوتھر کنگ ڈے کے حوالے سے قومی تعطیل ہے۔انسانی حقوق کے عظیم علم بردار سیاہ فام رہنما ڈاکٹر مارٹن لوتھر کنگ پندرہ جنوری کو پیدا ہوئے تھے اور امریکہ میں ان کی پیدائش کے نزدیک پڑنے والے جنوری کے تیسرے اتوار کو ان کی سالگرہ کی خوشی میں عام تعطیل ہوتی ہے۔ |
اسی بارے میں حلف برداری،سب ٹکٹ بک گئے10 January, 2009 | آس پاس ایران پر نئی امریکی پالیسی کا وعدہ11 January, 2009 | آس پاس اوباما ’بیسٹ‘ پر سواری کریں گے 15 January, 2009 | آس پاس اوباما کی صدارتی کھانے میں شرکت08 January, 2009 | آس پاس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||