 | | | امریکی سلامتی کی ضروریات اور آئینی تقاضوں میں توازان پیدا کرنا چاہتا ہوں |
نو منتخب امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ وہ گوانتاناموبے حراستی کیمپ کو بند کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور صدارت سنبھالنے کے بعد دو سال کے اندر امریکہ سے تشدد کا خاتمہ کر دیں گے۔ نومنتخب صدر نے ٹائم میگزین کو بتایا کے وہ امریکی سلامتی کی ضروریات اور آئینی تقاضوں میں توازان پیدا کرنا چاہتےہیں۔ سبکدوش ہونے والے امریکی نائب صدر ڈک چینی نے کہا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ جب تک کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے گوانتاناموبے حراستی کیمپ کو کیسے معقول طور پر بند کیا جا سکتا ہے۔ ڈک چینی نے زیرِ حراست افراد کو پانی میں ڈبو کر تحقیقات کرنے کا بھی دفاع کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ طریقۂ کار خالد شیخ محمد جیسے مشتبہ افراد سے اطلاعات حاصل کرنے کے لیے انتہائی مناسب ہے۔ خالد شیخ پر الزام ہے کہ انہوں نے گیارہ ستمبر کے حملوں کی منصوبہ بندی کی تھی۔ نومنتخب امریکی صدر ٹائم میگزین سے اس موقع پر بات کر رہے تھے جب انہیں 2008 کی بہترین شخصیت قرار دیا گیا ہے۔ |