BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 06 December, 2008, 21:11 GMT 02:11 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امریکہ، بنیادی ڈھانچے کی تعمیرِنو
میامی میں ایک جاب سینٹر میں لوگوں کا ہجوم
امریکہ کی کئی بڑی کمپنیوں نے ملازمین کو فارغ کیا ہے
نومنتخب امریکی صدر باراک اوباما نے وعدہ کیا ہے کہ وہ امریکہ کے بنیادی ڈھانچے میں اس پیمانے پر سرمایہ کاری کریں گے جس پیمانے پر انیس سو پچاس کے بعد سے اب تک نہیں کی گئی۔

انیس سو پچاس میں بڑے پیمانے پر اس وقت سرمایہ کاری کی گئی تھی جب امریکہ میں شاہراہوں کا نظام بنایا گیا تھا۔

نو منتخب امریکی صدر نے اس اعلان کے لیے اپنے ہفتہ وار خطاب کو استعمال کیا اور کہا کہ یہ تعمیری سرگرمیاں ان کے اس پلان کا حصہ ہوں گی جس کے تحت وہ امریکی معیشت میں پچیس لاکھ نئی ملازمتیں پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے اس خطاب میں وسیع تر اور تیز رفتار انٹرنیٹ کی بات بھی کی اور سکولوں کی عمارتوں کو جدید بنانے کا ارادہ بھی ظاہر کیا۔

امریکہ میں صرف نومبر کے دوران ہی پانچ لاکھ سے زائد لوگ بے روز گار ہوئے ہیں۔

انیس سو چوہتر کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ بے روزگاری کی شرح چھ اعشاریہ سات کی اونچی حد تک پہنچی ہے۔ اسی سال اکتوبر میں یہ شرح چھ اعشاریہ پانچ تھی۔

یہ اعداد و شمار اس وقت سامنے آئے ہیں جب امریکی نیشن بیورو آف اکنامک ریسرچ نے یہ انکشاف کیا ہے کہ امریکی معیشت دو ہزار سات ہی سے کساد بازاری کی شکار ہے۔

مسٹر اوباما جو بیس جنوری کو اقتدار سنبھالیں گے، پہلے ہی اس بات کا اعلان کر چکے ہیں کہ ان کی ٹیم دو ہزار گیارہ تک پچیس لاکھ نئی ملازمتیں پیدا کرنے کی کوشش کرے گی۔

’ ہم آپ کا بیش قیمت پیسہ، جو آپ ٹیکس شکل میں دیتے ہیں، نئے اور زیادہ موثر انداز میں خرچ کریں گے۔اور ہم ریاستوں سے صاف طور پر کہیں گے کہ اس پیسے کو استعمال کرو ورنہ یہ رقم واپس لے لی جائے گی۔‘

مسٹر اوباما نے یہ بھی کہا کہ امریکی حکومت ایندھن پر دنیا میں سب سے زیادہ پیسہ خرچ کرتی ہے، اور ’ ہمیں یہ رجحان بدلنا ہوگا۔‘

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد