سٹی گروپ کے لیے پیکج کا اعلان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی حکومت نے دنیا کے بڑے بینک سٹی گروپ کو بچانے کے لیے ایک پروگرام کا اعلان کیا ہے جس کے تحت امریکی وزارتِ خزانہ بینک میں حصص کے عوض بیس بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کرے گی۔ گذشتہ ہفتے اس بینک کے حصص کا بھاؤ آدھے سے بھی کم رہ گیاتھا۔ وزارتِ خزانہ اور فیڈرل ڈپازٹ انشورنس کارپوریشن بینک کے ’خطرناک‘ قرضوں اور ضمانتوں کے لیے 306 بلین ڈالر تک کی گارنٹی دے گا۔ اس منصوبے کا اعلان اس اختتامِ ہفتہ پر بینک اور امریکی وزارتِ خزانے اور فیڈرل ریزرو اینڈ فیڈرل ڈپازٹ کارپوریشن کے درمیان ہہنگامی اجلاس کے بعد کیا گیا۔ سٹی بینک امریکہ کا دوسرا سب سے بڑا بینک ہے اور دنیا کے ایک سو سات ممالک میں اس کے بارہ ہزار دفاتر ہیں اور اس بینک کے نقصان کا اثر ہر جگہ محسوس کیا جائے گا۔ کئی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اتنے بڑے مالی ادارے کو ناکام نہیں ہونے دیا جانا چاہئے۔ ان تینوں اداروں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ یہ کارروائی کر کے امریکی حکومت ملک کے مالی نظام کو سنبھالنے اور ٹیکس دہندگان اور ملک کی معیشت کو محفوظ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ یہ رقم گذشتہ ماہ تشکیل کیے گئے 700 بلین ڈالر کے بیل آؤٹ فنڈ سے دی جائے گی۔ اس ہفتے کے دوران سٹی گروپ نے پوری دنیا میں اپنے باون ہزار ملازمین کو برطرف کرنے کا اعلان کیا تھا۔ یہ برطرفیاں ان تئیس ہزار کے علاوہ ہیں جن کا بینک پہلے اعلان کر چکا تھا۔ اس طرح پچھتر ہزار برطرفیوں کا مطلب ہے کہ بینک نے اپنا بیس فیصد عملہ کم کر دے گا اور مستقبل قریب میں اس کے دنیا بھرمیں تین لاکھ ملازمین ہوں گے۔ سٹی گروپ کے حصص کی قیمت اس سال کے آغاز سے ہی تیزی سے گری ہے اور جنوری کے مقابلے میں اب وہ اسی فیصد کم قیمت پر فروخت ہو رہے ہیں۔ جمعرات کو سعودی شہزادے الولید بن طلال نے سٹی گروپ کے تین سو پچاس ملین ڈالر کے حصص خریدے تھے لیکن اس سے بھی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال نہیں ہوا۔ سرمایہ کاروں کو فکر ہے کہ مزید نقصان بینک کا مستقبل خطرے میں ڈال سکتا ہے۔ |
اسی بارے میں مزید باون ہزار کی چھانٹی17 November, 2008 | آس پاس برطانیہ: کساد بازاری کی وارننگ22 October, 2008 | آس پاس عالمی بازارِ حصص پر خوف کے سائے10 October, 2008 | آس پاس حصص:پہلے مندی پھر کچھ بہتری07 October, 2008 | آس پاس پیکج منظور ہو جائے گا: بش27 September, 2008 | آس پاس مالی بحران کا دائرہ پھیل رہا ہے18 September, 2008 | آس پاس ’ایسا مشکل وقت پہلے نہیں دیکھا‘15 September, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||