BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 22 October, 2008, 13:55 GMT 18:55 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
برطانیہ: کساد بازاری کی وارننگ
مرون کنگ
مرون کنگ کے مطابق برطانوی بینک سسٹم اس ماہ کے آغاز میں تباہی کے قریب تھا
بینک آف انگلینڈ کے گورنر اور ایک بااثر تھِنک ٹینک نے پیش گوئی کی ہے کہ برطانوی معیشت سن دو ہزار نو میں کساد بازاری کا شکار ہو سکتی ہے۔

برطانوی مرکزی بینک کے گورنر مرون کنگ نے لیڈز میں کاروباری برادری کے سرکردہ رہنماؤں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بیروز گاری کی بڑھتی ہوئی شرح اور مکانوں کی گرتی ہوئی قیمتوں پر تشویش ہے۔

معاشی میدان میں پائے جانے والے خدشات کی وجہ سے برطانوی پاؤنڈ ڈالر کے مقابلے میں اپنی پانچ سال کی پست ترین سطح پر پہنچ گیا۔

دراین اثناء لندن میں قائم تھِنک ٹینک نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اکانومک اینڈ سوشل ریسرچ نے کہا ہے کہ سن انیس سو اکانوے کے بعد پہلی بار برطانیہ سال بھر کی کساد بازاری کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اکانومک اینڈ سوشل ریسرچ کی پیش گوئی کے مطابق سن دو ہزار نو میں برطانوی معیشت کی شرح نمو منفی صفر اعشاریہ نو فیصد رہے گی جبکہ صارفین کے اخراجات میں تین اعشاریہ چار فیصد کمی آئے گی۔ پیش گوئی کے مطابق بزنس انویسٹمنٹ میں تین اعشاریہ آٹھ فیصد اور پرائیویٹ ہاؤسنگ انویسٹمنٹ میں سترہ اعشاریہ ایک فیصد کمی آئے گی۔

تھِنک ٹینک نے خبردار کیا ہے کہ اگر بینکوں کو بچانے کے لیے پچاس ارب پاؤنڈ کا حکومتی منصوبہ ناکام ہو گیا اور کساد بازاری شدید تر اور طویل ہو گی۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اکانومک اینڈ سوشل ریسرچ کی پیش گوئی اس مفروضے پر مبنی ہے کہ بینک آف انگلینڈ سن دو ہزار نو میں شرع سود چار فیصد کم کر دے گا، اگرچہ یہ بھی شاید افراطِ زر کی شرع کو سال کے آخر تک دو فیصد کے ٹارگٹ سے نیچے لانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔

دوسری طرف بینک انگلینڈ کے گورنر مرون کنگ نے نے منگل کی رات کو لیڈز میں کاروباری برادری کے سرکردہ رہنماؤں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب اس چیز کا زیادہ امکان ہے کہ برطانیہ کساد بازاری کے دور میں داخل ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ برطانوی بینک سسٹم اس ماہ کے آغاز میں تباہی کے اتنا قریب تھا جتنا پہلی جنگِ عظیم کے بعد سے اب تک کبھی نہیں رہا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ حکومتی امدادی پیکیج کی وجہ سے اب بینکنگ میں معمول کا کاروباری لین دین آہستہ آہستہ شروع ہو گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد