BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایشیائی بازار میں شدید مندی
ایشیائی مارکیٹوں میں مندی برقرار رہے
امریکی حصص بازار ڈاؤ جونز میں انڈکس کے نو ہزار پوائنٹ کی حدسے نیچے آنے کے بعد ایشیائی مارکیٹوں کو بھی شدید مندی نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

ایشیائی بازاروں میں جمعہ کے روز کاروبار انتہائی نچلی سطح پر شروع ہوا۔ جاپان میں نکئی انڈکس میں دس اعشاریہ آٹھ فیصد کی کمی واقع ہوئی اور جنوبی کوریا اور آسٹریلیا کے حصص بازار سات فیصد نیچے آئے۔

حکومتوں کی طرف سے کیئے جانے والے اقدامات کے باوجود سرمایہ عالمی کساد بازاری کے خدشے کے پیش نظر پیسہ لگانے کے لیے تیار نہیں ہے۔

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے ایک ہنگامی طریقہ کار وضع کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت موجودہ مالی بحران سے متاثر ہونے والے ملکوں کو سرمایہ فراہم کیا جائے گا۔

آئی ایم ایف کے سربراہ ڈومینیک سٹراس کان نے گزشتہ روز کہا تھا کہ اس طریقہ کار کے ذریعے ان ملکوں کی ہنگامی بنیادوں پر مدد ممکن ہو سکے گی جن کو مالیاتی دشواریوں کا سامنا ہو گا۔

سٹراس کان نے کہا تھا کہ دنیا کساد بازاری کے دھانے پر کھڑی ہے تاہم انہوں اس توقع کا اظہار کیا تھا کہ اس سے ابھی بھی نکلا جا سکتا ہے۔

امریکہ میں حصص بازار میں کاروباری لحاظ سے ایک سیاہ دن جمعرات کو ڈاؤ جونز میں کاروبار سات اعشاریہ تین فیصد کی کمی کے ساتھ گزشتہ پانچ برس میں نوہزار پوائنٹ سے نیچے بند ہوا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد