اہم یورپی بینک دیوالیہ کے قریب | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
یورپی رہنماؤں کی جانب سے مالیاتی بحران کا شکار یورپی بینکوں کے لیے امریکی طرز کے امدادی منصوبے کے اعلان سے احتراز کے بعد یورپ کا ایک اور مرکزی مالیاتی ادارہ دیوالیہ ہونے کے قریب ہے۔ جرمنی میں گھروں کی خریداری کے لیے قرض فراہم کرنے والا دوسرا بڑے مالیاتی ادارہ ہائیپو ریئل اسٹیٹ عالمی مالیاتی بحران کا شکار ہوا ہے اور جرمن مالیاتی اداروں کے کنسورشیم کی جانب سے سنیچر کو امدادی منصوبےسے ہاتھ کھینچ لینے کے بعد اس کے دیوالیہ ہونے کے امکانات بہت زیادہ بڑھ گئے ہیں۔ جرمن مالیاتی اداروں کا کنسورشیم ہائیپو ریئل اسٹیٹ کو بچانے کے لیےجرمن حکومت کی جانب سے کی جانے والی کوششوں میں شریک تھا تاہم خیال ہے کہ چھتیس ارب یورو کے ’بیل آؤٹ‘ منصوبے پر اتفاق رائے نہیں ہو سکا۔ نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اگر ہائیپو ریئل اسٹیٹ کا دیوالیہ نکل جاتا ہے تو اس کا اثر براعظم کے دیگر مالیاتی اداروں پر بھی پڑے گا۔ادھر تجزیہ کاروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ امدادی پیکج نہ ملنے کی صورت میں یہ مالیاتی ادارہ چند دن سے زیادہ نہیں چل سکے گا اور اس لیے ضروری ہے کہ پیر کو بازارِ حصص کھلنے سے قبل ہی اس کے بچاؤ کے لیے کچھ کیا جائے۔ یاد رہے کہ برطانوی، فرانسیسی، جرمن اور اطالوی رہنماؤں نے سنیچر کو ایک ہنگامی اجلاس میں بحران کا شکار مالیاتی اداروں کی مدد کرنے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا تھا۔ تاہم پیرس میں ہونے والے اس سربراہی اجلاس میں اِن اداروں کے لیے کسی ایسے بڑے امدادی منصوبے کا اعلان نہیں کیا گیا جیسا کہ دو روز قبل امریکہ میں کیا گیا تھا۔ اِس موقع پر برطانیہ کے وزیرِ اعظم گورڈن براؤن نے کہا کہ مالیاتی نظام میں سرمائے کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا اور یورپی رہنماؤں کو اِس سلسلے میں مربوط انداز میں کام کرنا ہوگا۔ فرانس کے صدر کے مطابق یورپی رہنماؤں نے ایک ایسی دستاویز پر دستخط کرنے کا فیصلہ بھی کیا جس کے تحت تمام ممالک کے سربراہان بحران کا شکار مالیاتی اور بینکنگ نظام کو مدد فراہم کرنے کے پابند ہونگے۔ تاہم اِس سلسلے میں ہر ملک اپنے طریقے اور ذرائع کے مطابق لیکن دوسرے یورپی ممالک کے ساتھ مربوط انداز میں کام کرے گا۔ |
اسی بارے میں مالی بحران،مشترکہ اقدام کا فیصلہ04 October, 2008 | آس پاس معاشی بحران،یورپی رہنماؤں کا اجلاس04 October, 2008 | آس پاس منصوبہ نامنظور، مارکیٹوں کا بُرا حال29 September, 2008 | آس پاس ’امریکہ کا بہت نقصان ہوگا‘ 30 September, 2008 | آس پاس دنیا میں ہر جگہ مندی ہی مندی29 September, 2008 | آس پاس امریکی معیشت خطرے میں ہے:بش25 September, 2008 | آس پاس مالیاتی بحران:’دنیا ہماری پیروی کرے‘22 September, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||